رک گیا تھا قافلہ موجِ رواں تو نے کیا

رک گیا تھا قافلہ موجِ رواں تو نے کیا

دم الجھتا کارواں، فخرِ جہاں تو نے کیا

بت پرستوں نے ہماری زندگی کو ڈس لیا

تھی اجیرن زندگی ، زیر عِناں تو نے کیا

بربریت کی فضا میں گُھٹ رہی تھی زندگی

لا الہ کی موج سے سیلِ رواں تو نے کیا

جب جہاں میں بے نشاں تھی امتِ فخرِ رسل

نظریہ اجداد کا سب پر عیاں تو نے کیا

زندگی کو ریشمی دے کر تبسم کی ادا

ولولہ سب کے دلوں میں پھر جواں تو نے کیا

دم بخود تھی زندگی جس میں نہیں تھی نغمگی

زمزمے "حبدار” دے کر پھر رواں تو نے کیا

سید حبدار قائم آف غریبوال اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

قائد اعظم

جمعہ دسمبر 25 , 2020
اس ارض پہ کیا صورتیں قربان ہوئی ہیں ,شعلوں میں جلی ہیں اس ارض کے کنکر ہیں مرے واسطے نیلم , اے قائد اعظم
قائد اعظم

مزید دلچسپ تحریریں