سال 2022 ء ۔۔۔ علم الاعداد کی روشنی میں
Year 2022 – in the light of Numerology
زائچہ و تحریر :
سیدزادہ سخاوت بخاری
غیب کا علم صرف اللہ کو حاصل ہے ۔ اگلے لمحے کیا ہوگا ، ہم نہیں بتا سکتے لیکن اسی عقیدے کے ساتھ ساتھ اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ اللہ ہی نے انسان کو عقل و خرد اور تلاش کی جستجو عطاء کی ، تاکہ وہ کائنات کے ورق الٹ پلٹ کر اس کے اندر چھپے راز ، ان کا انسانی و حیوانی زندگی سے تعلق اور اثرات کو جان کر علوم مرتب کرسکے ۔
کیا علم طب یعنی حکمت و ڈاکٹری ( Medical Science )
علم الادویہ ( Pharmacology ) یا دواسازی ،
علم الابدان یعنی بدن کے اجزاء کی تشریح ( Anotomy ) اور
علم الافلاک ، ستارہ شناسی یا علم نجوم ( Astrology ) اور دیگر کئی علوم ” علم غیب ” کہلائینگے ؟ بالکل نہیں ، بلکہ انسان نے اللہ کی طرف سے عطا کردہ عقل کے استعمال اور تلاش کی جستجو کے زیر اثر انہیں دریافت کرلیا ۔
خالق کائنات نے پانی ، تیل ، گیس ، کوئلہ ، سینکڑوں اقسام کی دھاتیں ، قیمتی پتھر اور ہیرے جواھرات ، زمین اور پہاڑوں کے سینوں میں چھپا کر رکھے لیکن انسان نے علم ( Science ) کی مدد سے انہیں ڈھونڈھ لیا ۔ کیا محکمہ موسمیات والے علم غیب جانتے ہیں جو موسم سے متعلق قبل از وقت پیشین گوئی کرکے بتادیتے ہیں کہ آج بارش ہوگی ، کل طوفان آئیگا ، پرسوں دھوپ نکلے گی ۔ یہ سب کچھ اس خداداد علم و عرفان کا کرشمہ ہے کہ جس کی بناء پر انسان مخفی اشیاء اور آنیوالے حالات و واقعات کا ادراک حاصل کرکے پیشین گوئی کرنے کے قابل بنا۔
قارئین کرام :
دیگر علوم کی طرح علم الاعداد
جسے انگریزی میں Numerology کہتے ییں ۔ اعداد یعنی ایک سے لیکر نو ( 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7، 8، 9 ) تک کے ہندسوں ، ان کی جمع ، حاصل جمع اور آخری عدد سے پیدا ہونے والے اثرات و تاثرات کے علم کا نام ہے ۔ کئی دیگر طالب علموں کی طرح مجھے بھی اس سے دلچسپی پیدا ہوئی اور گزشتہ کئی برس سے اسے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ آئیے اسی علم کی روشنی میں آنیوالے سال 2022 پر ایک نظر ڈال کر دیکھیں کہ نیا سال کیسا رہیگا ۔
اس سے پہلے کہ 2022 کا زائچہ پیش کیا جائے کیوں نہ گزشتہ اور اس سے پیوستہ سال ، یعنی 2020 اور 2021 کا عدد نکال کر یہ بتاتا چلوں کہ اس کے اعداد نے دنیاء پر کیا اثرات مرتب کئے ۔
فارمولا یا عدد معلوم کرنے کا طریقہ:
1 2 3 4 5 6 7 8 9
ان اعداد کے نیچے انگریزی حروف
ABCD ……………….upto . Z
لکھنے سے اسم , زمانہ و سال کے عدد بنتے ہیں ، مثلا ،
سال 2020
2+5+5+5+2+7 = 26
( بیس کا عدد )
26 + 26 = ( سال 2020 )
یعنی دو دفعہ بیس بیس کے اعداد اب اسطرح جمع کرنے ہیں ۔
2+6+2+6 = 16
اور پھر جو عدد آیا یعنی 16 , اسے آپس میں جمع کرنا ہے ۔ نیچے ملاحظہ کریں ۔
1 + 6 = 7 (Odd)طاق
اسطرح سال 2020 کا عدد آیا 7 جو طاق ہے ۔
سال 2021
2+5+5+5+2+7 = 26
( بیس کا عدد )
2+5+5+5+2+7+6+5+5 = 42
( اکیس کا عدد )
26 + 42 = 68
( سال 2021 کا کل عدد)
6 + 8 = 14 =
1 + 4 = 5 ( Odd ) طاق
سال 2021 کا عدد آیا 5 , جو طاق ہے ۔
سال 2022
اس کے تین حصے ہیں ، ٹونٹی ، ٹونٹی اور ٹو ( 2O , 20 , 2 )
26 ( Twenty )
26 ( Twenty )
2 + 5 + 6 = 13 ( Two )
26+26+13 = 65
سن بیس بائیس کا کل عدد
6 + 5 = 11
1+1 = 2 ( Even ) جفت
اس طرح سال بیس بائیس کا عدد آیا 2 ، جو جفت ہے
اتفاق کی بات ہے کہ سال 2020 اور 2021 , دونوں کا عدد طاق یا Odd
بنتا ہے جبکہ سال 2022 کا عدد جفت یعنی Even ہے ۔
جفت یا انگریزی میں Even اس عدد کو کہتے ہیں جو 2 پر برابر برابر تقسیم ہوجائے مثلا 2, 4 , 6 , 8 وغیرہ ، جبکہ طاق یا ( Odd) , 2 پر برابر تقسیم نہیں ہوتا ، جیسا کہ 1, 3 , 5 , 7 اور 9
یہ بات سمجھ لینے کے بعد ،
اب آجائیے جفت اور طاق کے اثرات پر بات ہوجائے جو آج کا موضوع ہے ۔
جفت یا Even
ایسے اعداد کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ اٹل ( Permanent ) نہیں ہوتے بلکہ برابر برابر تقسیم ہوکر اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ان کے اندر نرمی ( Softness ) اور لچک یعنی Flexibility پائی جاتی ہے ۔ اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ , جس نام ، کام یا حالت کے ساتھ جڑے ہوں اس میں سختی ، کھردرا پن ، ھٹ دھرمی اور مشکلات نہیں پائی جاتیں بلکہ نرمی ، شفقت ، محبت اور تعاون کا استعارہ ہوتے ہیں ۔
طاق یا. Odd
طاق عدد ، کسی طور برابر تقسیم نہیں ہوتا بلکہ ڈیڑھ ، ڈھائی اور ساڑھے کا عدد پیدا کرتا ہے جو
ٹیڑھے پن کی نشانی اور اس بات کی علامت ہے ، کہ وہ اپنے اندر لچک ، نرمی ، محبت ، شفقت ، تعاون ، پھیلاو ، کشادگی اور خیرات کا مادہ نہیں رکھتا بلکہ اپنی جگہ اٹل اور ھٹ دھرم ہوکر کھڑا ہے ۔ ٹیڑھا ہوجائیگا لیکن برابری یا ہمواری قبول نہیں کرتا۔
جفت و طاق کی علامات اور اثرات کو ذھن میں رکھتے ہوئے جان لیجئے کہ 2020 اور 2021 ، دونوں کے عدد طاق تھے لھذا کورونا وباء پھیلی جس کے نتیجے میں دنیاء بھر کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا لیکن
سال 2022 کا عدد جفت آیا جو اس بات کی نشان دہی کررہا ہے کہ نیا سال یعنی 2022 , خوشی ، خوشحالی ، محبت ،شفقت ، منفعت ، سکھ چین ، آسانیاں ، آسائشیں ، امن و سلامتی اور تعاون کا پیغام لیکر آرہا ہے ۔ دعاء کریں مالک و خالق کائنات اس نئے سال میں سب کی مشکلیں آسان کردے ، آفات و بلیات دور ہوں اور دنیا سکھ کی سانس لے سکے ۔
یہاں ممکن ہے بعض قارئین کے ذہن میں سوال پیدا ہو کہ اگر سال 2020 اور 2021 کا عدد طاق Odd ہونے کی وجہ سے دنیاء پر وباء نازل ہوئی تو 7 ( Seven ) کا ھندسہ بھی طاق ہے ۔ آخر اسے کیوں خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے ؟ یہ نکتہ میرے ذہن میں ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی ، صرف 7 کے ھندسے کی خصوصی حیثیت و اہمیت پر ایک سیر حاصل اور مدلل مضمون آپ کی بصارتوں کی نظر کرونگا۔
علم الاعداد کی روشنی میں اپنا لکی نمبر یا دیگر سوال پوچھنے کے لئے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
سیدزادہ سخاوت بخاری
مسقط، سلطنت عمان
شاعر،ادیب،مقرر شعلہ بیاں،سماجی کارکن اور دوستوں کا دوست
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |