سیّد یاور عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
صوبائی محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سے متعلق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب حسن اقبال، صوبائی ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) پنجاب شاہد نیاز اور چیئرپرسن پنجاب وومین پروٹیکشن اتھارٹی(پی ڈبلیو پی اے)مسزکنیز فاطمہ نے شرکت کی ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن کی طرح پنجاب کے ہر ڈویژن میں وائلنس اگینسٹ وومین سنٹرز قائم کیے جائیں گے،کیونکہ ملتان ڈویژن کا وائلنس اگینسٹ وومین سنٹر اب تک تشدد زدہ 5,426 خواتین کو امداد فراہم کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب وومین پروٹیکشن اتھارٹی اچھا کام کر رہی ہے،خواتین تشدد کیسز کی جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے خصوصی درخواست کرینگے اور صوبائی سوشل ویلفیئر بورڈ پنجاب میں شامل تمام ارکان کو بھی متحرک کردار ادا کرنا ہوگا،سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ کورونا وبا ء کی دوسری لہر کے دوران جیلوں میں خصوصی کٹس تقسیم کی گئیں ہیں اور پولیس آفیسرز کی استعداد کار بڑھانے کا تربیتی پروگرام بھی خوش آئند ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے اجلاس میں نجی شیلٹرز ہومز کی کارکردگی کی مانیڑنگ کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے اور دیگر اداروں کے ساتھ ایم او یوز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں گئیں ہیں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

نیا سال- تاریخی تناظر اور کنڈلی

بدھ دسمبر 30 , 2020
میرا آج کا آرٹیکل آنیوالے سال کا سیاسی زائچہ یا کنڈلی ثابت ہوگا ۔ جس نے نہ پڑھا ، وہ سال 2021 کو نہیں سمجھ پائیگا ۔
نیا سال- تاریخی تناظر اور کنڈلی

مزید دلچسپ تحریریں