واہ کینٹ کتاب میلہ میں اٹک کے ادیب

واہ کینٹ کتاب میلہ میں اٹک کے ادیب

پی او ایف گیسٹ ہاؤس واہ کینٹ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے دو روزہ کتاب میلہ میں اٹک کے ادیبوں کی خصوصی شرکت

اٹک (سٹی رپورٹر ) پی او ایف گیسٹ ہاؤس واہ کینٹ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے دو روزہ کتاب میلہ میں اٹک کے ادیبوں کی خصوصی شرکت وفد میں سید مونس رضا۔پروفیسر سید نصرت بخاری ۔طاھر اسیر ۔ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ۔راجہ زاھد حسین ۔محمد طاھر شامل تھے
نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گیسٹ ہاؤس واہ کینٹ کے سبزہ زار میں منعقدہ کتاب میلہ کے دوسرے دن اٹک سے شعراء لکھاریوں کے وفد نے کتاب میلہ انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر شرکت کی این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر مراد علی مہمند اور راجہ نور محمد نظامی نے وفد کا استقبال کیا اور کتاب میلہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا سید مونس رضا۔ پروفیسر سید نصرت بخآری نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے مضافاتی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں کتاب میلوں کے انعقاد کو کتاب بینی کے فروغ کے لیئے ایک اچھی کاوش قرار دیا

واہ کینٹ کتاب میلہ میں اٹک کے ادیب

وفد کو کتاب میلہ میں تمام بک سٹالوں کا دورہ کروایا گیا وفد کی طرف منتخب کتابوں کی خریداری بھی کی کتب خانہ بھوئی گاڑ راجہ نور محمد نظامی کے بک سٹال پر قلمی مخطوطات اور قدیم مطبوعات میں خصوصی دلچسبی لی وفد نے کتاب میلہ کے بہترین انعقاد پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا میلہ میں شرکت کے لئیے خصوصی دعوت دینے پر ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سیّد المبشرین

منگل دسمبر 10 , 2024
سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر "سید المبشرین”، جس کے مصنف عارف منصور اور مرتب شیر افگن خان جوہر ہیں، اپنی نوعیت کی پہلی منفرد کتاب ہے
سیّد المبشرین

مزید دلچسپ تحریریں