مالیت

’’جی لڑکا توویسے ایک چھوٹی سی نوکری میں ہے۔

پرہے بڑا ہی ذہین فنکار۔ سبھی قسم کے فن جیسے بت تراشی، اسکیچنگ، فوٹوگرافی، ادب اور موسیقی میں ماہرہے وہ۔‘‘ایک رشتہ سجھاتے ہوئے ثالث نے لڑکی کے باپ سے کہا۔

          ’’اچھا!اپنی ان کہے ہوئے فن سے وہ کتنا کمالیتاہے؟‘‘لڑکی کے باپ نے سوال کیا۔

          ’’جی اس نے فن کوفن ہی رہنے دیاہے، پیشے کے طورپر نہیں اپنایاہے۔چونکہ یہ سب اس کاشوق بھرہیں، اس لیے وہ اپنے ان فن سے کچھ بھی نہیں کماتاہے۔‘‘ثالث نے جواب دیا۔

          ’’توکاہے کافنکارہے؟ایسے فن کوڈھونے کاکیامطلب ہے، جس میں کوئی کمائی نہ ہو؟……میراتو یہ ماننا ہے کہ روپئے، پیسے کماناہی اصلی فن ہے، باقی سب بے کار کی باتیں ہیں۔میں اپنی لڑکی کی شادی ایسی جگہ پرنہیں کرسکتا۔‘‘لڑکی کے باپ نے سیدھا ساجواب دیا۔

aalok-kumar-

آلوک کمار ساتپوتے

افسانہ نگار

چھتیس گڑھ صوبہ کے سرکاری رسالہ کے مدیرکے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستان کے تمام پروگیسیو اخبارات و رسائل میں افسانے شائع ہوچکے ہیں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

آخر یہ کیوں ہوتا ہے ؟

منگل نومبر 9 , 2021
بقرعید کے موقع پر ماموں کے یہاں جاتا ہے ایک کمرے میں بیٹھ جاتا ہے جہاں اس کو ملا کر صرف تین لوگ ہی ہے سب کو سلام کرتا ہے اور سب کا حال چال لیتاہے
آخر یہ کیوں  ہوتا ہے ؟

مزید دلچسپ تحریریں