24تا 30 اپریل 2022 تک عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات منعقد کیا جائیگا ۔جس میں 2سال سے کم عمر بچوں کو 12 امراض کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ سنٹر اٹک میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا ۔جس میں ڈاکٹر جواد الہی چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹک ،ڈاکٹر سید کاشف حسین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ،راجہ محمد اسماعیل ڈسٹرکٹ سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن اٹک ، ڈاکٹر محمد سجاد ڈسٹرکٹ سرویلینس افیسر، ملک تنویر احمد اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن اٹک اور دیگر سٹاف نے شرکت کی اور عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے آگاہی مہیا کی گئی ۔
اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بعد میں عوام کی آگاہی کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد الہی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے زریعے مہلک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ھے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت میں حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بھی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔