کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن
تحریر ۔۔ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن چار فروری کو منایا جاتا ھے یہ دن یونین برائے بین الاقوامی کینسر کنٹرول ( یو آئی سی سی ) کے زیر اہتمام منایا جاتا ھے تاکہ انفرادی اور اجتماعی طور پر کینسر کے موذی مرض کے اسباب کو جانا جا سکے اور سدباب کے لیئے شعور و آگاہی کے لیے آواز بلند کی جا سکے اس دن لوگوں کو کینسر کی اقسام وجوہات علامات علاج معالجہ اور اس مرض سے متعلق احتیاطی تدابیر سیمت مکمل معلومات فراہم کرنے کے لیئے سیمینارز واکس اور مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جاتا ھے تاکہ ہر خاص و عام کو آگاہی ھو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس موذی مرض نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور ہر سال مریضوں کی تعداد میں اضافہ ھوتا جا رہا ھے چھاتی۔گلے پھیپھڑوں بڑی آنت مثانے اورغدود کا کینسر عام ھے گزشتہ سال ملک بھر میں اس مرض کے ایک لاکھ اسی ھزار سے زائد کیس رجسٹرڈ ھوئے ہیں سیگریٹ نوشی ہیپاٹائٹس بی او سی کی وجہ سے بھی جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں اضافہ دیکھنے میں ا رہا ھے عالمی برادری بھی اس مرض کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ھے دنیا بھر میں کینسر کے مرض میں اصافہ دیکھنے میں آ رہا ھے گزشتہ برس دنیا بھر میں دو کروڑ افراد اس موذی مرض کا شکار ھوئے جن میں۔ اموات کی شرح بھی زیادہ رہی عالمی ماہرین صحت کے مطابق جسم کے کسی حصے پر گلٹی وزن کا مسلسل گرنا بھوک میں کمی منہ میں چھالے اور درد بھی کینسر کی علامت ھو سکتی ھےتاہم ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا بہت اہم ھے ماہرین طب کا کہنا ھے کہ اس زمانہ میں یہ موذی مرض ناقابل علاج نہیں رہا ہمت و حوصلے سے بیماری کا مقابلہ کیا جا سکتا ھے لوگوں کے ذھین میں پائے جانیوالا یہ تاثر غلط ھے کہ کینسر لاعلاج مرض ھے حقیقت میں جدید سائنیس نے اس موذی مرض کے علاج میں جدت پیدا کر کے اسے قابل علاج بنا دیا ھے اب ریڈیو تھراپی تابکاری تھراپی کیمو تھراپی کے ذریعے اس مرض کا علاج کیا جاتا ھے آج کل نئے طریقہ علاج بھی سامنے آرہے ہیں احتیاطی تدابیر اس سلسلہ میں معاون کردار ادا کر سکتی ہیں سبزگوبھی ایک ایسی سبزی ھے جو کینسر سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ھے اور جسم میں حفاظتی خامرے پیدا کرتی ھے اور جسم سے کینسر کے مؤثر نقائص کو دور کرتی ھے اس کے علاؤہ ٹماٹروں میں لائیکوپین خاصیت اینڈ ومیٹریال کینسر سیل کی نشوونما کو روکتا ھے جس وجہ سے جسم میں کینسر نہیں بڑھ پاتا ادرک بھی کینسر کے خلاف مؤثر ہتھیار ھے ادرک میں ایسی خصوصیات ہیں جو کینسر کو توڑنے میں مدد گار ہیں اس کے علاؤہ کئی ایک غذائیں ماہرین کے مشورہ سے خوراک کا حصہ بنا لی جائیں تو کینسر سے بچاؤ ممکن ھے وطن عزیز میں اس مرض کے علاج اور تشخص کے مراکز انتہائی کم اور سہولیات نہ ھونے کے برابر ہیں اس مرض کےشکار مریضوں کی کثیر تعداد بغیر علاج معالجہ کے ہی دم توڑ دیتی ھے جس کی وجہ مہنگا ترین علاج کا ان کی دسترس سے باھر ھونا ھے ضرورت اس امر کی ھے کہ ملک بھر میں ڈویژن کی سطح پر حکومتی سرپرستی میں تشخیصی مراکز قائم کیے جائیں ضلعی مقامات پر شعور و آگاہی کے سنٹر قائم کیے جائیں تاکہ عوام کو اس موذی مرض سے متعلق آگاہی ھو سکے اور حفاظتی تدابیر کے زریعے اس مرض سے بچایا سکے
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |