پاکستان میں گرمی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ھے اور آپ میں سے بہت سے دوست گھروں میں نئے اے-سی ( AC ) لگانے کا پلان کر رھے ھوں گے۔
جب آپ مارکیٹ جائیں گے تو اے-سی کے بارے پوچھنے پر دکاندار آپ سے سوال کرے گا کہ! جناب ! آپ کو کتنے ٹن والا اے سی درکار ھے۔ 1, ڈیڑھ یا دو ٹن وغیرہ۔
آج کی اس تحریر سے ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اے-سی کی ٹھنڈک کی پیمائش ٹن میں کیوں کی جاتی ہے حالانکہ یہ تو وزن کی اکائی ھے۔
قصہ اصل میں یہ ہے کہ۔۔۔
ائیرکنڈیشنر ( اے-سی ) کی ٹھنڈک کی پیمائش کیلئے ٹن کی اکائی استعمال کرنے کے پیچھے دلچسپ تاریخ ہے۔ قدیم دور میں جب ائیرکنڈیشنر جیسی ٹیکنالوجی کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا تھا تو گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے برف کا استعمال کیا جاتا تھا۔ دور دراز پہاڑوں سے لائی جانیوالی اس برف کو امراءکے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ یہ برف ٹنوں کے حساب سے لائی جاتی تھی، لہٰذا ٹھنڈک کی پیمائش بھی ٹنوں میں کی جانے لگی۔
ایک ٹن کے ائیرکنڈیشنر سے مراد ایک ایسا ائیرکنڈیشنر ہے جو فی گھنٹہ 12000 برٹش تھرمل یونٹ (BTU) حرارت آپ کے کمرے سے نکال سکتا ہے۔ ایک بی ٹی یو سے مراد اتنی حرارت ہے جو ماچس کی ایک تیلی کو مکمل طور پر جلائے جانے سے حاصل ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کے پاس ایک ٹن برف ہو تو اسے مکمل طور پر پگھلنے کیلئے 288000بی ٹی یو حرارت کی ضرورت ہو گی ۔اگر ایک ٹن برف 24 گھنٹے میں مکمل طور پر پگھلانا ہو تو اسے 288000 بی ٹی یو حرارت 24 گھنٹے کے درمیان فراہم کر نا ہو گی، جو کہ فی گھنٹہ تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو بنتی ہے۔
اس حساب سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا ایک ٹن کا اے-سی ایک گھنٹے میں تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو حرارت کو کمرے سے نکال باہر کرتا ہے-
یہی وہ کلیہ ہے جس کے تحت جب ایئر کنڈیشن ایجاد ہوئے تو ان کی ٹھنڈک کی پیمائش کرنے لیے ہوا ناپنے کے کسی یونٹ کے بجائے ٹن کا یونٹ استعمال کیا جانے لگا۔
1.0 ton = 12000 BTU/HR
1.5 ton = 18000 BTU/ HR
2.0 ton = 24000 BTU/HR
اب تھوڑی سی معلومات اس بارے کہ کتنے روم سائز کیلیئے کتنے ٹن کا اے۔سی خریدنا چاہئے۔
اس کیلئے کمرے کا کیوبک فیٹ سائز معلوم کر لیں۔
یعنی۔
لمبائی X چوڑائی X اونچائی
فرض کریں۔۔کہ، کمرے کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی سب 10 فٹ ھے تو اس حساب سے کمرے کا سائز 1000 کیوبک فیٹ بنےگا۔
اس فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کمرے جس میں اے۔سی لگانا ھو اس کا سائز معلوم کر لیں۔۔۔۔
اب روم کیوبک فیٹ سائز اور اے۔سی کتنے ٹن کا ہونا چاھیے۔۔۔۔
800 کیوبک فیٹ تک = 0.75 ٹن اے-سی
800 تا 1100 کیوبک فیٹ= 1 ٹن اے۔سی
1100 تا 1600 کیوبک فیٹ= 1.5 ٹن
1600 تا 2000 کیوبک فیٹ= 2.0 ٹن
محمد رفیع صابر
اٹک
میرا نام محمد رفیع صابر ہے۔میں گزشتہ 20 سال سے فریج ایئر کنڈیشنر کا کام کر رہا ہوں۔ میری ورکشاپ ( ٹاپ کول ) کے نام سے پیپلز کالونی اٹک میں موجود ہے۔ گھر میں استعمال ہونے والی الیکٹرونک مصنوعات کی سروس اور درستگی کے لیے رابطہ کریں
03005347140
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔