جب خیالوں میں بلاغت کا صحیفہ اترا

جب خیالوں میں بلاغت کا صحیفہ اترا

میرے آنگن میں یہ مدحت کا صحیفہ اترا

جب اذانوں میں موذن نے بلایا مجھ کو

 میرے دل پر بھی ندامت کا صحیفہ اترا

قاریوں نے جو مخارج سے تلاوت کر دی

تب محمؐد کی صباحت کا صحیفہ اترا

جس نے سیرت پہ عمل کر کے پڑھا ہے قرآں

نقطے نقطے سے کرامت  کا صحیفہ اترا

سانس میں جلوہءخاتم کو بسایا جس نے

اس پہ آقؐا سے قرابت  کا صحیفہ اترا

جب مرے مولا کے بچوں پہ قیامت ٹوٹی

سہہ کے جینے کی لیاقت  کا صحیفہ اترا

بدر کی ایک شہادت کو بھلائیں کیسے

جب سے حمزہ کی عنایت کا صحیفہ اترا

وہ مقدر کا سکندر ہی کہوں گا بندہ

جس پہ آقؐا کی اطاعت کا صحیفہ اترا

فاطؑمہ کی ہی دعاوں کا اثر ہے جب سے

غازی عباؑس شجاعت کا صحیفہ اترا

جب درودوں سے سجایا ہے زباں کو قائم

من کے آنگن میں نظافت کا صحیفہ اترا

سید حبدار قائم آف اٹک

حبدار قائم
حبدار قائم

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

رجبیوں

جمعہ فروری 19 , 2021
اولیاء کی وہ جماعت کہلاتی ہے جو رجب کے مہینے میں اپنی جگہ مقیم رہتی ہے
رجبیوں

مزید دلچسپ تحریریں