علامہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کے فرزند ،مرکزی سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ان کا نکاح ان کے ما موں قا ری محمد حسین کی صا حبزا دی سے ہو نا قرا ر پایا نکا ح کی مختصر تقریب علامہ خادم حسین رضوی کے آبائی گاﺅں نکہ کلاں تحصیل پنڈیگھیب میں منعقد ہوئی نکاح عالمی شہرت یافتہ عالم دین سابق چیئر مین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا جبکہ تقریب میں اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گرو پ کے سربرا ہ رکن قومی اسمبلی میجر طا ہر صا دق ،امیر کے پی کے مولانا شفیق امینی ، ارا کین مرکزی شوریٰ تحریک لبیک پاکستان ،جید علماءکرام مولانا فاروق الحسن ،سید ظہیر الحسن شاہ، انجینئر حفیظ اللہ علوی، قاسم فخری، سید احمد شاہ بخاری ،پیر فیصل چورہ شریف ،سید عنایت الحق شاہ،پیر سعادت علی شاہ، پیر شہزاد میروی،سابق امیدوا ر پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول سمیت قریبی عزیز و اقا رب علاقہ بھر سے عوام نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

saad

بعد ازا ں طعا م کا بھی بندو بست کیا گیا تھا جس میں شرکاءکی تعدا د 700 سے زا ئد بتا ئی گئی ہے ان میں اکثریت برا دری کے افرا د مقامی علماءکرام رفقاءاور تحریک لبیک کے قا ئدین شامل تھے ،علا مہ سعد حسین رضوی کے سسر (ماموں ) قا ری محمد حسین پاک فو ج سے ریٹا ئرڈ ہیں اور اب زمین دا ری سے وا بستہ ہیں ان کے کل 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹی علا مہ سعد حسین رضوی کے عقد میں ہیں علا مہ سعد حسین رضوی کے نکا ح کی تقریب میں بیٹھنے کے لئے خصو صی کرسی تیا ر کروا ئی گئی جس کے اوپر ” لبیک یا رسول اللہ ﷺ” خصو صی طور پر لکھوا یا گیا دنیا بھر سے بلخصو ص پاکستان کے طو ل و عرض سے تحریک لبیک کے کا رکنان اور خیر خوا ہو ں نے علا مہ سعد حسین رضوی کی شادی پر ان کو مبا رک با د پیش کرتے ہوئے ان کی آمدہ زندگی کے لیے نیک تمنا ﺅ ں کا اظہا ر کیا ہے ۔

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

4فروری ...تاریخ کے آئینے میں

جمعہ فروری 4 , 2022
4فروری ...تاریخ کے آئینے میں
4فروری …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں