شاعر : مقبول ذکی مقبول ، بھکر
پاک وطن سے الفت ہم کو
جیسے ماں سے راحت ہم کو
ارض پاک دکھائے ہردم
اللّٰہ کی ہی قدرت ہم کو
سبزہلالی پرچم نے ہی
دی ہے سچ میں عظمت ہم کو
اونچا اس کا نام رکھیں گے
کم نہ ہوگی چاہت ہم کو
سچے جذبے ساتھ رہیں گے
اللّٰہ نے دی رحمت ہم کو
پاکستان کی بات نرالی
دیتا ہے بس ہمت ہم کو
ہے مقبول یہ پاک خزینہ
دی قرآن کی نعمت ہم کو
مقبول ذکی مقبول
بھکر، پنجاب، پاکستان
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |