فہد شیخ ایڈوکیٹ کا ولیمہ
ملک محمد فاروق خان
چند ماہ قبل صدر تحصیل پریس کلب تلہ گنگ شیخ محمد فاروق کے صاحب زادے، سابق ناظم جھاٹلہ یونین کونسل شیخ محمد اقبال کے بھتیجے,تلہ گنگ و جھاٹلہ کی معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت حاجی شیخ محمد یوسف شہید کے پوتے فہد شیخ ایڈوکیٹ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گۓ جن کی دعوت ولیمہ کی تقریب 8 اکتوبر بروز اتوار سنگم ارینا مارکی تلہ گنگ میں ہوئ ۔ خوشیوں کے لمحات کو ماہ و سال کی دسترس میں نہیں دیا جا سکتا، خوشیاں پرانی نہیں ہوتیں کس بھی وقت انہیں تصور میں لا کر انجواۓ کیا جا سکتا ہے۔
فہد شیخ ایڈوکیٹ کے دعوت ولیمہ میں تحصیل بھر سے سیاسی،سماجی،صحافتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں سینئر سیاست دان سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ، سابق ایم پی اے مولانا محمدالیاس چنیوٹی ، سابق چیئر مین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک ، سابق ڈی جی نیب ( کے پی کے) بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصراعوان ، وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری سردار آصف خان ٹمن ، سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرواعوان، سردار محمد خان کوٹ چودھریاں دست راست سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ، ائیر مارشل نور خان کے پوتے ڈاکٹر سردار شہروز خان ، معروف سیاسی شخصیت سید مبارک شاہ ہمدانی آف سگھر ، ملک امیر خان ٹمن ، چودھری ارشد بکھاری کلاں ، حاجی بشیر احمد بلکسر، ملک اقبال ناصر ادلکہ ، سابق وائس چئیرمین مونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک زاہد اعوان ، ممبر چیمبر آف کامرس اسلام آباد ملک غلام شبیر، رہنما جمعیت علماء اسلام ( ف) پیر مولانا عبدالشکور نقشبندی، امیر ضلع چکوال مولانا عبدالسلام نقشبندی ، سیکریٹری جنرل حافظ عبدالقدیر، سابق چئیرمین ضلع کونسل چکوال ملک غلام محمد جھاٹلہ ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک فیروز خان دودیال ، سابق ناظم یونین کونسل ملتان خورد حکیم یاسر عزیز ، سابق ناظم یونین کونسل ڈھرنال ملک یارن خان ، سابق ناظم یونین کونسل کوٹسارنگ راجہ الطاف حسین ، سابق چئیر مین یونین کونسل کوٹسارنگ راجہ پھل ، سابق چئیرمین یونین کونسل تھوہا محرم خان ملک غلام شاہ ، سابق چئیرمین یونین کونسل پیڑھ فتحال ملک الفت حسین ، چئیرمین ملک ذوالفقار مرجان ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک دوست محمد ، سابق ناظم نکہ کہوٹ ملک عبدالمنان ، نائب تحصیلدار چودھری نذر عباس ، ڈی ایس پی سردار محمد عارف ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فخرحیات ملک راولپنڈی ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی وقار ملک ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عثمان درانی ، صدر تلہ گنگ بارایسوسی ایشن ایڈووکیٹ حکیم محمد عثمان ، ایڈووکیٹ خان امان اللہ خان ، ایڈووکیٹ ملک ریاض موگلہ ، ایڈووکیٹ ملک محمدحسین ، ایڈووکیٹ حاجی فیصل ممدوٹ ، ڈاکٹر جاوید ملک آئی اسپیشلسٹ ، ڈاکٹرعمرفاروق احرار ، چئیرمین عکس میڈیا گروپ ملک غلام شبیر ادلکہ ، چئیر مین تحصیل پریس کلب تلہ گنگ عبدالرحمن شاد ، کالم نگار،چئیرمین کالمنسٹ کلب پاکستان سابق کونسلر یونین کونسل ملتان خورد ملک محمد فاروق خان ، سینئر جرنلسٹ قاضی عبدالقادر، چیف ایڈیٹر اپنا تلہ گنگ حسنین ملک ، ایڈیٹر عکس تلہ گنگ سیدفاروق حسین ، ایم افضل اعوان ، راجہ محمد عدیل ، سی او ٹی این این نیوز چینل شیخ محمد فیضان ، طارق اعوان متقارب ، کالم نگار اعجازعلوی ، محسن قیوم شیخ نمائندہ جنگ جیو، چیف سپورٹس آفیسر چکوال محمد طارق ملک ، طارق عزیز اے پی پی، مولانا اخلاق احمد مہتمم مدرسہ ظہورالاسلام ، قاری محمد زبیر، مولانا مقصود احمد ، قاری فضل محمود ، مولانا تنویر الحسن احرار ، مولانا مطلوب چنیوٹی، مولانا محمد عمر جھاٹلہ ، مولانا عبدالقدوس جھاٹلہ ، قاری محمد سعید اکوال سمیت کثیر تعداد میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
سلیم صفدر کے کلام سے اپنا کالم سمیٹتا ہوں۔
ائے میرے دوست تجھے ہم سفر مبارک ہو
وجودِ رونقِ شام و سحر ۔۔۔۔۔۔۔۔مبارک ہو
کہ جس کے دم سے تری زندگی مہک اٹھے
درونِ خانہِ ہستی دمک دمک اٹھے
یہ راز تم پہ کھلے ہر سہانی صبح کے سنگ
"وجود ِزن سے ہے تصویر ِکائنات میں رنگ ”
وصال جس کا تری فکر کو جِلا بخشے
ہر ایک دکھ کو ہر اک درد کو دوا بخشے
ہر اک سفر میں ترے جو قدم ملا کے چلے
جو شہرِ درد میں رسمِ وفا نبھا کے چلے
خدا کی”رحمت و برکت” تمہارے گھر لائے
ویران صحنِ چمن کو” گلوں” سے بھر لائے
تمہارے راہ میں ہو ساتھ ہمسفر تیری
نہ سنگِ راہ بنے اور نہ پاؤں کی بیڑی
سکونِ قلب کی دولت ہو جس کے ہاتھوں میں
فروغِ ایماں کی لذت ہو جس کی باتوں میں
ائے میرے دوست تجھے ہم سفر مبارک ہو
وجودِ رونقِ شام و سحر ۔۔۔۔۔۔۔۔مبارک ہو
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |