بارھویں میلاد مصطفیؐ کانفرنس

اٹک ( شجاع اختر اعوان سے) جامعہ غوثیہ مدیحہ للبنات فاروق اعظم کالونی اٹک میں علامہ نیاز حسین اعوان بانی و پرنسپل جامعہ ھذا کے زیر اہتمام سالانہ 12 ویں میلاد مصطفی کانفرنس قاری محمد عصمت اللہ اویسی کی تلاوت سے افتتاح پر اختتام پذیر ہو گئی،جس میں صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان نے نعت شریف پیش کرنے کے بعد مقرر شیریں بیان علامہ نثار احمد نوری خطیب اعظم راولپنڈی کو دعوت دی انہوں نے نے جسم اور روح پر مفصّل بیان کیا اور اعمال صالحہ میں کثرت پر زور دیا،پیر مطیع قادر شاہ گیلانی آستانہ عالیہ چورہ شریف نے موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی ،علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کہا کہ آدھا نظام مصطفی 73 کے آئین میں امام نورانی صدیقی نے نافذ کروایا آدھا ہم سب نے مل کر نافذ کرنا ہے تاکہ پاکستان کے باسی سکون سے زندگی گزار سکیں.

haqqani
استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی مدظلہ العالی

بانی محفل علامہ نیاز حسین اعوان نے کہا کہ پیر محمد کرم شاہ الازہری کا فیضان ہے کہ ادارہ میں آپ کے تعاون سے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے کام ہو رہا ہے سو سے زائد بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں،ساجد محمود قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے جبکہ سعید الرحمان ماڑی اور شہباز قمر جہلم اور مٹھیال کے نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، صاحبزادہ یاسر امیر یاسر گیلانی آستانہ عالیہ چورہ شریف،علامہ ظفر اقبال حقانی،حافظ عزیزالرحمان،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،ضلعی صدر مسلم لیگ سلیم شہزاد،قاض بابر اعجاز،شاہنواز عرف شانی کونسلر،رحمت علی خان،مولانا لعل محمد فاروقی،محمد عارف بھٹی، مولانا قاری محمد حنیف چشتی گولڑوی،قاری صاحب کام سیٹ یونیورسٹی،جانشین فریدالملت صاحبزادہ محمد سعید قادری،مولانا سفیر قادری،مولانا محمد صفدر عطاری،ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن نورانی،قاری طاہر ملک،مولانا محمد ناصر اشفاق،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان وجملہ معززین نے شرکت کی، انجینئر صاحبزادہ طیب میلادی اسلام آباد مصروفیت کے پیش نظر شریک نہ ہو سکے،جبکہ اختتامی دعا علامہ قاری محمد یوسف حقانی ناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ حقانیہ امین آباد نے کی۔

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

اردو زبان کا عروج ہندوستانی مسلمانوں کے ملی اتحاد کے بغیر ناممکن ہے

منگل نومبر 16 , 2021
تاریخ گواہ ہے جب کبھی مسلمانوں پر آ فت آ ئ ہے تو جو چیز سب سے پہلے زوال پذیر ہوئی وہ انکی زبان تھی۔ دیگر اشیاء تو بعد میں آ تی ہیں۔
اردو زبان کا عروج ہندوستانی مسلمانوں کے ملی اتحاد کے بغیر ناممکن ہے

مزید دلچسپ تحریریں