واٹر ھیٹرگیزر کو آن کرنا

اگر آپ کے گھر میں واٹر ھیٹر گیزر موجود ہے اور آپ اس کو آن کرنا چاہتے ہیں تو۔

سب سے پہلے آپ ماچس لیں۔ اور اپنے گیزر کے گیس کنیکشن کو والو کو آن کریں

اس کے بعد گیزر کی تھرموسٹیٹ کے اوپر دو عدد ناب نظر آئیں گی۔چھوٹی ناب پائلٹ کو آن کرنے والی ہے جب کہ بڑی ناب گیزر کی فیگشن ناب ہے۔

آپ نے فنگشن ناب کو جو کہ آف پوزیشن میں ہوگی۔ اس کوگوما کر پائلٹ پوزیشن پر لانا ہے۔جب ناب پائلٹ پوزیشن پر جائے گی تو تب جا کر چھوٹی ناب جس کو پائلٹ والی ناب بولتے ہیں۔تب وہ مکمل پش ہو گی۔اگر فنگشن ناب پائلٹ پوزیشن پر نہیں ہے تو پاتلٹ ناب مکمل پش نہیں ہو گی۔جب آپ کو تسلی ہو جائے کہ فنگشن ناب پائلٹ پوزیشن پر ہے۔اب اس کے بعد آپ نے تھرموسٹیٹ پر لگی سب سے بڑی ناب جس کوتھرموسٹیٹ ناب یا برنر ناب بھی بولتے ہیں۔ اس کو اینٹی کلاک گھما دیں۔ تو پھر تب آپ ماچس کی دیاسلائی کو جلائئیں۔اور گیزر کےسائیڈ پر پاتلٹ کے قریب لے جا کر چھوٹی ناب جس کو پائلٹ ناب بولتے ہیں کو مکمل پش کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ گیزر کا پائلٹ جل اٹھے گا۔اب آپ کواس پائلٹ ناب کوکم ازکم ایک منٹ تک دبا کر رکھیں۔ اس کے بعدآہستہ آہستہ اس ناب کو چھوڑ دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ گیزر کا پائلٹ جل رہا ہے۔ اب آپ نے فنگشن ناب کو مزید گھما کر آن پوزیشن پر لے جائیں۔ اور تھرموسٹیٹ یا برنرناب کو کلاک وائز گھما کر نارمل ۔ ھاٹ ۔ ویری ھاٹ پر لگا سکتے ہیں۔

یہ آپ کے منحصر ہے کہ آپ کو کتنا گرم پانی چاہیے۔

اب اس کی پربلمز کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

آپ دیکھتے ہیں کہ آپ نے یہ تمام کوشش کرلی۔ اس کے باوجود آپ کا گیزر آن نہیں ہو رہا۔تو آپ یہ چیک کریں کہ کوئی کہں غلطی تو نہیں ہو رہی ؟

جب آپ کو اس بات کی تسلی ہوجائے کہ آپ گیزر کو آن کرنے میں کوئی غلطی نہیں کر رہے تو مندرجہ ذیل چیزویں خراب ہو سکتی ہیں۔ جب آپ پائلٹ ناب کو پش کرکے ماچس جلا کر پائلٹ آن کرلیتے ہیں۔ اور جب تک آپ پاتئٹ ناب کو پش رکھتے ہیں تو پائلٹ آن رہتا ہے اور جونہی آپ پائلٹ ناب کو چھوڑتے ہیں۔ تو پائلٹ بجھ جاتا ہے۔تو آپ یہ چیک کریں کہ جو پائلٹ تار ہے وہ پائلٹ کی چھڑی کے سامنے ہے۔ اور پائلٹ تار کو آگ کا شعلہ مکمل لگ رہا ہے ؟

اگر یہ تمام چیزیں ٹھیک ہیں تو آپ کے گیزر کی پائلٹ تار خراب ہے یا تھرموسٹیٹ کے اندر لگا سیل خراب ہے۔پالٹ تار تبدیلل کرکے دیکھں اگر پھر بھی یہی پربلم آ رہی ہے تو اس کا سیل کو تبدیل کر دیں آپ کا گیزر آن ہو جائے گا۔

اب جب گیزر کا پائلٹ آن ہو گیا ہے لیکن آگے گیزر کام نہیں کر رہا تو سب سے پہلے اس بات کی تسلی کرلیں کہ فنگشن ناب آن پوزیشن پر ہے۔ اگر ہے تو اس بات کی تسلی کریں کہ تھرموسٹیٹ یا برنل ناب بھی آن ہے یا نہیں۔ اگر یہ ناب آن نہیں ہے تو اس کو آن کریں۔ اور اگر آن ہے توبھی گیزر کا برنل آن نہیں ہو رہا تو اس کا تھرموسٹیٹ خراب ہے۔ اگر برنل آن ہو جاتا ہے تو کچھ دیر بعد گیزر مکمل آف ہو جاتا ہے تو یا تو گیس کا پریشر کم ہے یا اس کی پائلٹ تار خراب ہے۔ یا تھرموسٹیٹ کا سیل خراب ہے۔یا تھرموسٹیٹ خراب ہے۔

اور اپنے قیریبی میکینک سے رابطہ کریں۔

اب میں آپ کے ساتھ کچھ چیزیں مزید شیئر کرنا چاہتا ہوں

گیزروں میں گیس کے گیزر اور ڈبل فنگشن گیزر بھی موجود ہیں۔ جو کہ گیس کے ساتھ بجلی پر بھی کام کرتے ہیں۔ اگر آپ ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں سردیوں میں گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے۔ وہاں پر آپ کا ڈبل فنگشن گیزر استعمال ہوتا ہے۔ اس گیزر کے اندر الیکٹرک ایلیمنٹ لگا ہوتا ہے۔ جس کو آپ بجلی پر آن کر کے اس سے گرم پانی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ڈبل فنگشن گیزر کو آن کرنا نہایت آسان ہے آپ صرف اس کو لگے ہوئے بجلی کے کنیکشن کو چیک کریں اور اس کو آن کر دیں۔ آپ دیکھیں کہ گیزر کے اندر لگی ہوئی لائٹس آن ہو گئی ہیں۔ تو آپ کا گیزر آن ہو گیا ہے۔ لیکن آپ نے دیکھا کہ آپ کا گیزر بجلی پر آن ہے لیکن پھر بھی پانی گرم نہیں آ رہا تو اس کے اوپر لگے ہوئے کنیکشن کی تھرموسٹیٹ آن پوزیشن پر ہے۔ اگر نہیں ہے تو اس کو آن کریں۔ اگر پھر بھی پانی گرم نہیں آ رہا تو۔ یا تو اس کی تھرموسٹیٹ خراب ہے یا اس کا الیکٹرک ایلیمنٹ خراب ہو گیا ہے۔ اس کے لیے آپ اپنے قریبی میکینک سے رابطہ کریں۔

جیسا کا آپ کے علم میں یہ بات ہے کہ آج کل کے جدید دور میں گیس واٹر ھیٹ گیزر کے ساتھ نیا گیزر موجود ہے جس کو انساٹڈ گیزر کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔

انساٹنڈ گیزر جس کو گرمیوں میں آف کر دیا جاتا ہے۔ اور جوں ہی سردی شروع ہوتی ہے۔ اور اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اور ہم گیزر کو آن کرتے ہیں لیکن انساٹنڈ گیزر آن نہیں ہوتا۔

اب آپ سب سے پہلے یہ کریں کہ اس کے سیل کو تبدیل کریں آپ کا گیزر آن ہو جائے گا۔ اگر پھر بھی آن نہیں ہوتا تو یہ چیک کریں کہ اس کے سرکٹ کو سیل کی کرنٹ جا رہی ہے۔ اس کے سیل والی ڈبی کے اندر کہں کوئی زنگ  وغیرہ تو نہیں ہے۔ اگر ہے تو اس کو صاف کر کے آن کریں۔

اگر آن نہیں ہو رہا تو اس کا آن / آف والا سوئچ چیک کریں۔ اگر اب بھی آن نہیں ہو رہا تویہ چیک کریں کہ گیزر کے ان لیٹ میں پانی بھی آ رہا ہے یا نہیں۔ اگر یہ تمام چیزیں ٹھیک ہیں اور اب بھی گیزر آن نہیں ہو رہا تواس کو اپنے قریبی میکینک کو دکھائیں۔

اگر آپ کا گیزر ایگنیشن لے رہا ہے لیکن گیزر آن نہیں ہو رہا اور پانی گرم نہیں آ رہا تو پانی کا پریشر چیک کریں کہ کم تو نہیں ہے۔ اگر پانی کا پریشر ٹھیک ہے تو گیس کا پریشر چیک کریں۔کہ گیس بھی آ رہی ہے یا نہیں۔ اگر آ رہی ہے تو کم تو نہیں ہے۔ اگر گیس کا پریشر بھی ٹھیک ہے اور پھر بھی گیزر آن نہیں ہو رہا اورگیزر کے آوٹ لیٹ سے اگر پانی کا پریشر  کم آ رہا ہو۔اور اگر گیزر آن ہوتا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد وہ خود بخود آف ہو جاتا ہو توایسی صورت میں اپنے قریبی میکینک سے رابطہ کریں۔

Top Cool
ٹاپ کول ریفریجرشن انجینیئرز

Cont: +92 300 53 47 140

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

کیمبل پوری ادبی سنیہا کا قیام

جمعہ جنوری 8 , 2021
ایک ایسی فعال تنظیم بنانے پر اتفاق ہوا جو کیمبل پوری بولی کی ترویج و اشاعت کے لیے کام کرے
کیمبل پوری ادبی سنیہا کا قیام

مزید دلچسپ تحریریں