Urdu Poetry بہت حسین میری زندگی ہے

sehrix

Pro Member
مگر ابھی تک کوئی کمی ہے

بہت ہی مصروف زندگی میں

مشہور و معروف زندگی میں

خوشی سے بھرپور ساعتوں میں

ہزار طرح کی راحتوں میں

بدن میں گھلتی رفاقتوں میں

وصال آمادہ خلوتوں سے

بہت ہی ہولے سے چوری چپکے

ہر ایک رشتے سے بچ کے کٹ کے

کسی بھی بے سمت سے سفر پر

کسی بھی انجان رہگزر پر

میں چلتے چلتے یہ سوچتا ہوں

کہ ساری دنیا یہ جانتی ہے

بہت حسین میری زندگی ہے

مگر کسی کو میں کیا بتاؤں

ہر ایک شے ہے وہی نہیں ہے

خلیل اللہ فاروقی

Continue reading...
 
Top