یہ خاک میرے دیس کی ہے کیمیا مجھے
بن کر دِیا دکھاۓ گی ہر راستہ مجھے
ہے پاک سر زمیں میری سجدہ گاہِ دل
ہے عشق اپنے دیس سے بے انتہا مجھے
سورج سے بھی عزیز تر، ہر ذرہ وطن
ہر ذرہ وطن سے ہے ملتی ضیاء مجھے
جان و دل سے بڑھ کر مجھے یہ وطن عزیز
پرچم کا سبز رنگ ہے، رنگِ حنا مجھے
چھوڑو، دیارِ غیر کو، آ جاؤ دیس میں
دیتا ہے زرہ زرہ وطن کا صدا مجھے
ہر آن ہوں دفاعِ وطن پے میں نثار
اب موت ہی کرے گی اس سے جدا مجھے
موت آۓ مجھ کو اپنے وطن کی زمیں پر
وہ دن کبھی دِکھاۓ گا میرا خدا مجھے
…یہ خاک میرے دیس کی ہے کیمیا مجھے
بن کر دِیا دکھاۓ گی ہر راستہ مجھے
کلام: عمران اسد
عمران اسدؔ
پنڈی گھیب
حال مقیم مسقط، سلطنت آف عمان
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |