وطن کے پاسباں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے

وطن کے پاسباں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے

ملک محمد فاروق خان

ہو سکتا ہے کہ کسی پبلشنگ ادارے یا کسی ایڈیٹر کو کسی باربر کی نظم پبلش کرنے میں دشواری پیش آئے۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شاعری کا معیار کسی کو کم تر محسوس ہو۔
لیکن!
پنجاب رجمنٹ کے باربر کی نظم میں پاکستان آرمی اور اس کی یونٹ کے متعلق جو دلوں کو گرمانے والے احساسات اور ذہنوں کو جھنجھوڑ نے والے الفاظ استعمال ہوئے ہیں وہ ففتھ جرنیشن وار اور ڈیجیٹل دہشت گردی کے خطرات میں آتشیں جذبوں کی فائر وال ہیں۔ اگر پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ کا باربر شہادت کی آذان دے سکتا ہے تو اس یونٹ کے جوانوں اور افسران کی وطن پرستی کا کیا عالم ہوگا۔

باربر محمد رزاق شاکر
26 پنجابLAT بٹالین

وطن کے پاسباں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے

وطن کے پاسباں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے
بلند ہمت نشاں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے
ہے بازو حیدری ان کا تو جذبے ہیں حسن والے
حسینی کاراوں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے
شجاعت ناز کرتی ہے وطن کے ان جیالوں پر
شھادت کی اذاں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے
ہزاروں ماوں بہنوں کی دعایں ساتھ ان کے ہیں
وطن پہ سائباں ہیں یہ جواں پنجاب رجمنٹ کے
کہیں ہیں برف کے پربت کہیں صحرا کی ویرانی
اٹھاے اپنا پرچم ہیں جواں پنجاب رجمنٹ کے
بڑی ہی چین کی نیندیں سدا سوئیں وطن والے
کہ سرحد پہ جو چوکس ہیں جواں پنجاب رجمنٹ کے
ہزاروں منزلیں چومیں قدم ان پاک بازوں کے
ہیں شاکر کی دعاوں میں جواں پنجاب رجمنٹ کے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مقبول ذکی مقبول بے لوث شخص

جمعہ ستمبر 6 , 2024
مقبول ذکی مقبول کی دورِ حاضر کے بڑے ادبی لوگوں اور ان کے فن پر مشتمل خوبصورت کتاب ٫٫ سنہرے لوگ
مقبول ذکی مقبول بے لوث شخص

مزید دلچسپ تحریریں