مصطفیٰؐ کے دین کا سارا نظام کربلا

عزم و استقلال پر دیکھا مقامِ کربلا
مصطفیٰؐ کے دین کا سارا نظام ِکربلا

کس طرح آئے تھے آقاؑ ساتھ بچے بیبیاںؑ
نقش ہے مومن کے دل پر وہ قیامِ کربلا

پھول پر شبنم رہے خوشبو بھی اس کا ساتھ دے
ایک خطبہ سے ملا ہم کو پیامِ کربلا

دین کی تاریخ میں پہلے کبھی یوں نہ ہوا
ہر بلندیوں کو ملا تجھ سے دوامِ کربلا

غیر کو جب چھوڑ کر جو آ گئے حق کی طرف
مل گیا حرؑ کو اسی دن خاص جامِ کربلا

زیست انساں میں مہکتے ہی رہے ہیں ہر گھڑی
یثرب و کعبہ نجف اور احترامِ کربلا

منتہائے فکر میں تحریر کر مقبول آج
ہے دیا کیسے یہ مولاؑ نے پیامِ کربلا

maqbool zaki

مقبول ذکی مقبول

بھکر پنجاب پاکستان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Next Post

میں نئیں بولدی

پیر ستمبر 19 , 2022
اسلاف کی تعلیمات و ارشادات کی افادیت سے کون کافر منکر ہو گا مگر یہ نفس ہے جو خرقہ سالوس پہن کر اپنی من مانیوں کے لئے مکان و زمان تلاش کر لیتا ہے
میں نئیں بولدی

مزید دلچسپ تحریریں