اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں شجر کاری مہم ضلع بھر کی6تحصیلوں میں جاری ہے اور اس مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں شجر کاری مہم 2021ء کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک و فوکل پرسن برائے شجرکاری مہم2021ء اٹک مِس مرضیہ سلیم،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اٹک عامر عباس، تمام6تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران نے شرکت کی ہے، اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سال ضلع اٹک میں شجر کاری مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد درخت لگائیں جائیں گے جن میں سرکاری جنگلات میں 12 لاکھ، دفاعی اداروں میں 65 ہزار، سرکاری اداروں میں 40 ہزار اور نجی زمینوں پر13 لاکھ سے زائد درخت لگائیں جائیں گے،دوسرے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری عمارتوں میں 1 لاکھ 23 ہزار990 اور عطیات کے تحت 1 لاکھ37 ہزار درخت لگائیں جائیں گے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شجر کاری مہم میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی نے چند روز قبل اپنے دورہ اٹک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تھا، تمام متعلقہ محکمے اپنے فرائض کے مطابق پھلوں اور خوبصورتی سے مزین درخت لگائیں تا کہ ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں،انہوں کے کہا کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے اس مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، شجر کاری مہم سے متعلق کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |