راولپنڈی اسلام آباد کی صورتحال اور برلن

راولپنڈی اسلام آباد کی صورتحال اور برلن


تحریر طاہر نعیم ملک
شائع کردہ:  شاندار بخاری


راولپنڈی اسلام اباد کی ان دنوں صورتحال دیکھ کر سرد جنگ کے زمانے کا برلن یاد آگیا جب برلن شہر مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم تھا ۔
دیوار برلن کھینچ دی گئی ۔ ایک ھی شہر میں بسنے والے شہریوں کے رشتہ دار اور والدین کی قبریں تک شہر کے دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں۔
مجھے برلن کو ان دونوں صورتحال میں دیکھنے کا موقع ملا ۔


فضا خوف اور جبر کی ھونے باوجود مزاحمتی ادب اور آرٹ گرافی کی شکل میں دیوار برلن پر دکھائی دیتا تھا ۔
لوگ کہتے تھے کہ کیا وہ کبھی اپنی زندگی میں برلن شہر کو دیوار برلن کے بغیر دیکھ سکیں گے ۔
اور پھر جرمنی کے عوام نے خوف نفرت تقسیم کی دیوار گرا دی ۔
کیا ھم بھی پاکستان کو کنٹینر کے ذریعے روڈ کو بلاک کئے بغیر دیکھ سکیں گے ۔
پاکستان اس دن ترقی کرے گا جب کنٹینر روڈ بلاک کرنے کے لئے نہیں بلکہ بحری جہاز 🚢 پر برآمدات کے لئے استعمال ہوگا ۔
زیر نظر تصویر فرانسیسی فوٹو گرافر نوائر نے 1986 میں اتاری ۔

راولپنڈی اسلام آباد کی صورتحال اور برلن
This image of the Berlin Wall was taken in 1986 by Thierry Noir at Bethaniendamm in Berlin-Kreuzberg.


دیوار برلن کا یہ حصہ آج اینگل ڈام جبکہ ماضی میں فرٹز سٹراسے کہلاتا تھا۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

اقبال حسین کی غزل گوئی

منگل نومبر 26 , 2024
اقبال حسین طلہٰ منزل نزد شمالی ریلوے سگنل ، بھکر شہر کے رہائشی ہیں ۔ عصرِ حاضر میں غزل گوئی کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتے
اقبال حسین کی غزل گوئی

مزید دلچسپ تحریریں