قوانین پر سختی سے عملدرامد کرایا جائیگا- ڈپٹی کمشنر

اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ لیبر قوا نین ، چا ئلڈ لیبر ، جبری مشقت اور انسدا د انسا نی سمگلنگ پر سختی سے عمل درآمد کرا یا جائے گا خلا ف ورزی کرنے والو ں کے خلا ف قا نو ن حرکت میں آئے گا ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈی سی آفس میں ماہا نہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی او ر اینٹی ہیو من ٹریفیکنگ کے اجلا سوں کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔

قوانین پر سختی سے عملدرامد کرایا جائیگا- ڈپٹی کمشنر

اجلا س میں اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر لیبر عدنان سلیم خان ، ڈپٹی ڈا ئریکٹر سو شل ویلفئیر محمد حسیب ، ڈپٹی ڈا ئریکٹر سو شل سیکیو رٹی چو ہدری ابرار احمد ، انسپکٹر را شدعلی خان ، ڈی ای او لیٹریسی دا نش عظیم گل ، ڈی پی او آفس کے محمد طیب ،چئیرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان۔ ایچ آر ٹیکسلا کا ٹن ملز محمد عظیم ہا شمی ، ضلعی صدر بھٹہ خشت ایسو سی ایشن چو ہدری غضنفر علی گو ندل ، احسان علی ، نائب صدر پی ڈبلیو پی شما لی پنجا ب منیر حسین بٹ،فیضیا ب فا ﺅنڈیشن اٹک کے محمد فیضیا ب خان ، ڈا کٹر نصیر علی ملک ، ثا قب عا صم ، انسپکٹر لیبر نا صر مسعو د خان اور دیگر نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور ادا رے قا نو ن اور ضا بطو ں پر عمل دا ری کو یقینی بنا تے ہو ئے عا م آدمی کو ہر ممکن سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لیے تمام اقدا ما ت برو ئے کا ر لائیں ، انہو ں نے تمام شرکا ءکا تفصیلی تعا رف بھی معلوم کیا اور تفصیل سے تما م محکمو ں کی کا رکردگی کا باریکی سے جا ئزہ لیتے ہو ئے تمام تفصیلا ت معلو م کیں اور کہا کہ شہریو ں کو سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لیے ضلع اٹک ، را ولپنڈی یا لاہو ر میں ڈو یژنل اور صو بائی سطح پر جہا ں بھی رکا وٹ محسو س ہو سرکا ری افسرا ن بلا ججک ان سے را بطہ کریں تا کہ حکو متی اصلا حا ت اور اقدا ما ت کے ثمرات سے ضلع اٹک کا ہر شہری مستفید ہو ، اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر عدنان سلیم خان نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ ضلع اٹک میں 112 بھٹہ خشت کام کر رہے ہیں اور 17 بھٹہ جا ت عرصہ 2 سال یا اس سے زیا دہ سے بند ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر چو ہدری ابرار احمد نے اپنی رپو رٹ میں بتا یا کہ 337 بھٹہ خشت مزدورو ں کو آر 5 کا رڈ جا ری کیے گئے ہیں جس کی بنیا د پر و ہ اپنے اور اپنے خا ندا ن کا علا ج سو شل سیکیو رٹی کی ڈسپنسریو ں اور ہسپتال سے کر ا رہے ہیں ، نا ئب صدر پی ڈبلیو پی شما لی پنجا ب منیر حسین بٹ نے مرکز کے مسائل کو اجا گر کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے متعلقہ محکموں کو ہدا یت جا ری کی کہ وہ مزدورں کے مسا ئل ترجیح بنیا دو ں پر حل کریں اور اپنے فرا ئض کی سرانجام دہی کے حوالے سے تن دہی سے کام کریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

خدمت انسانیت عظیم عبادت ھے - میجر طاہر

جمعرات فروری 17 , 2022
مبر قومی اسمبلی میجر طاھر صادق کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسفند یار بخاری ھسپتال کی پناہ گاہ کیلئے گرم بستروں کا عطیہ
خدمت انسانیت عظیم عبادت ھے – میجر طاہر

مزید دلچسپ تحریریں