خوابوں کی تکمیل میں جہد مسلسل کا کردار
جرمنی کی تیار کردہ شہرہ آفاق کار موسیڈیز بینز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ‘سٹیٹس سمبل’ سمجھا جاتا ہے۔ اس کار کے موجد برتھا بینز اور ان کے شوہر کارل بینز ہیں۔ مرسیڈیز بینز نام کی کار اس لیئے بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ یہ کار پٹرول سے چلنے والی پہلی گاڑی تھی۔
اس کار کی ایجاد اور افادیت کا شروع میں کسی کو احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس ایجاد پر کوئی خاص توجہ دی تھی، بلکہ لوگوں کی اکثریت نے کارل اور اس کی بیوی برتھا کا یہ کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا کہ، "تین پہیوں والی گاڑی” ایک احمقانہ خیال ہے۔ اس کے بعد کارل مایوسی اور افسردگی کی حالت میں چلے گئے تھے جس وجہ سے وہ اکثر و بیشتر شراب نوشی میں سکون ڈھونڈتے تھے۔
ایک دن ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس سے اس کار کو جرمنی بھر میں شہرت ملنے لگی۔ کارل بینز کا خاندان اپنے 5 بچوں کے ساتھ منہم میں رہتا تھا جبکہ برتھا بینز کے والدین تقریباً 100 کلومیٹر دور جنوب میں فورشیم میں رہتے تھے۔ یہ کافی لمبا فاصلہ تھا اور وہاں اپنے والدین سے ملنے اور اس جگہ تک پہنچنے کے برتھا نے اس کار میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے دماغ کے کسی کونے میں یہ سوچا کہ وہ اپنی تیار کردہ گاڑی میں سفر کرنے سے اپنے شوہر کے خواب کو بھی بچا لے گی اور پھر برتھا نے ایسا ہی کیا اور وہ اپنی تین پہیوں والی گاڑی پر سفر کرنے کے لیئے نکل کھڑی ہوئی۔
برتھا کو اس سفر میں تقریباً ایک پورا دن لگ گیا، جو انیسویں صدی کے آخر میں گاڑی کی محدود طاقت کے پیش نظر قابل فہم بات ہے۔ اس سفر کے دوران برتھا کو فارمیسی سے پٹرول خریدنے کے لئے کئی بار رکنا پڑا کیونکہ اس وقت پٹرول وہاں صفائی کے طور پر فارمیسیوں پر فروخت کیا جاتا تھا۔ برتھا نے گاڑی کی ٹیننگ کرتے وقت بریکوں کی مرمت کی، مؤثر طریقے سے پہلا بریک پیڈ ایجاد کیا، ڈرائیو چین کی مرمت کی اور بال پن کے ساتھ ایندھن کی لائن میں کلاگ ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ سفر شروع کرنے سے پہلے برتھا نے گاڑی کی ٹائی کے ساتھ تار کا ایک حصہ بھی الگ تھلگ کر دیا تاکہ سفر میں کار میں کوئی خرابی پیدا ہو تو وہ اس کی آسانی کے ساتھ مرمت کر سکے۔
برتھا نے فورشیم تک یہ سو کلومیٹر کا سفر آسانی کے ساتھ طے کر لیا اور وہاں پہنچنے پر برتھا نے کارل کو اس سفر کو کامیابی سے طے کرنے کی ٹیلیگرام بھیجی، جبکہ چند روز بعد برتا نے منہم واپسی کا سفر بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
برتھا نے اس مہم جویانہ سفر کے دوران بہت سی دلچسپ نگاہوں کو اپنی طرف متوجہ کیا لوگوں کو احساس ہونے لگا کہ گاڑی صرف ایک عجیب کھلونا ہی نہیں بلکہ نقل و حمل کا ایک عملی اور تیز ذریعہ بھی ہے۔ برتھا کے اس سفر کی وجہ سے کارل راتوں رات مشہور ہو گیا اور اس کار کی خریداری کے لیئے اسے متعدد درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئیں۔
مزید برآں برتھا نے بھی بہتری کی تجاویز کے لئے اپنی سواری کا استعمال کیا، انہوں نے رفتار بڑھانے، بریک کو بہتر بنانے، ایندھن کا فلٹر لگانے اور اس میں مزید استحکام کے لئے چوتھا پہیہ شامل کرنے کے لئے ایک گیئر باکس شامل کرنے کی ایک تجویز پر عمل کیا۔ برتھا کی بہادری اور بصیرت کی بدولت کارل کی ایجاد نہ صرف بچ گئی بلکہ موجودہ مرسڈیز بینز نے مہنگی اور پوش گاڑیوں کی ایک پوری سلطنت کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔
کہتے ہیں کہ، "ضرورت ایجاد کی ماں ہے”، انسان میں حوصلہ ہو اور وہ اپنے کسی خیال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے ہمت نہ ہارے تو اس کا خواب ایک دن ضرور پورا ہوتا ہے۔ کارل نے گاڑی تو ایجاد کر لی مگر اسے دنیا میں اس کی بیوی برتھا نے متعارف کروایا۔ یہ ضروری ہے کہ خواب جتنے بھی عجیب و غریب ہوں ان کو ضرورت سمجھ کر پورا کرنے کے لیئے جہد مسلسل کی جائے تو ایک دن وہ ضرور پورے ہوتے ہیں۔

میں نے اردو زبان میں ایف سی کالج سے ماسٹر کیا، پاکستان میں 90 کی دہائی تک روزنامہ "خبریں: اور "نوائے وقت” میں فری لانس کالم لکھتا رہا۔ 1998 میں جب انگلینڈ گیا تو روزنامہ "اوصاف” میں سب ایڈیٹر تھا۔
روزنامہ "جنگ”، لندن ایڈیشن میں بھی لکھتا رہا، میری انگریزی زبان میں لندن سے موٹیویشنل اور فلاسفیکل مضامین کی ایک کتاب شائع ہوئی جس کی ہاؤس آف پارلیمنٹ، لندن میں 2001 میں افتتاحی تقریب ہوئی جس کی صدارت ایم پی چوہدری محمد سرور نے کی اور مہمان خصوصی پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی تھی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |