حکومت پنجاب لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے شعبہ کی ترقی کے لیئے کوشاں ھے

حکومت پنجاب لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے شعبہ کی ترقی کے لیئے کوشاں ھے

اٹک (ملک امان شجاع سے) حکومت پنجاب لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے شعبہ کی ترقی کے لیئے کوشاں ھے مویشی پال حضرات کے لیئے لائیو سٹاک ترقی کا پیش خیمہ ثابت ھو گا ان خیالات کا اظہار ملک حمید اکبر خان نے لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل اٹک ڈاکٹر اویس اکرم نے حکومت پنجاب کے ویژن پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک۔ وزیر لائیو سٹاک و ایگریکلچرل ۔اور سیکٹریری لائیو سٹاک کی زیر نگرانی حکومتی اقدامات عملی جامع پہنانے کے لئے کوشاں ھے

حکومت پنجاب لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے شعبہ کی ترقی کے لیئے کوشاں ھے

ضلع اٹک میں 25 لائیو سٹاک کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں زمیندار و مویشی پال حضرات اس موقع سے بھر پور استفادہ کریں اس کارڈ کے ثمرات کو سمیٹیں حکومت پنجاب اور بنک آف پنجاب کے مشترکہ منصوبہ کے تحت بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جس سے جانوروں کی خوراک کو بہتر بنا کر گوشت و دودھ کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ھے اس کارڈ سے نہ صرف مویشی پال حضرات کی معیشت بہتر ھو گی بلکہ صوبائی و قومی سطح پر گوشت کی ضروریات بھی پوری ھونگی بعد ازاں ملک حمید اکبر نے تحصیل اٹک کے موضع دکھنیر کے رہائشی غلام اکبر کو لائیو سٹاک جاری کیا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی پروگرام کوآرڈینیٹر ملک نجب اقبال نے مینیجر پنجاب بنک اور سامعین کا شکریہ ادا کیا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

یونانی سمندر میں کشتیوں کے حادثات: چالیس پاکستانی ڈوب گئے

جمعہ دسمبر 20 , 2024
افسوس ناک خبر یہ ہے کہ یونانی سمندر میں پیش آنے والے المناک حادثے نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کے سنگین مسئلے کی نشاندہی
یونانی سمندر میں کشتیوں کے حادثات: چالیس پاکستانی ڈوب گئے

مزید دلچسپ تحریریں