معروف مصنفہ ام محمد عبداللہ کی نئی تصنیف “ سنہرا تاج” شائع ہوگئی

معروف مصنفہ ام محمد عبداللہ کی نئی تصنیف “ سنہرا تاج” شائع ہوگئی

لندن ( خصوصی رپورٹ ) معروف مصنفہ ام محمد عبداللہ کی بچوں اور بڑوں کی کردار سازی کے لئے لکھی گئی کتاب “ سنہرا تاج “عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے -مستند و مختصر احادیث مبارکہ اور مسنون دعاؤں پر مشتمل کتاب “ سنہرا تاج “میں تیس کے لگ بھگ دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں شامل ہیں ۔ کتاب میں مسنون دعاؤں اور مختصر احادیث پر مبنی عملی کام کی اضافی مشقیں بھی شامل ہیں تاکہ طالب علموں کی علمی رہنمائی ہو ۔ کتاب میں قاری کی دلچسی کو مہمیز دینے کے لیے کہانیوں کے کرداروں اور مناظر کے مطابق دیدہ ذیب السٹریشنز کو شامل کیا گیا ہے – کتاب کی مصنفہ ام محمد عبداللہ کا شمار ملک کے معروف بچوں کےلکھاریوں میں ہوتا ہے ام محمد عبداللہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ وہ شعبہ درس و تدریس سے منسلک نونہالان امت کا درد رکھنے والی مصنفہ ہیں۔

معروف مصنفہ ام محمد عبداللہ کی نئی تصنیف “ سنہرا تاج” شائع ہوگئی

بچوں کے لیے تعمیری ادب تخلیق کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ام محمد عبداللہ بچوں کے لیے کمپیوٹر ٹیکسٹ بکس کی سیریز بھی لکھ چکی ہیں۔ جو ملک بھر کے مختلف پرائیویٹ سکولز میں پڑھائی جا رہی ہیں ۔ وہ ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں کمپیوٹر سائنس لیکچرار کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ نونہالان چمن کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف تعلیمی ادروں کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپس کا اہتمام کر چکی ہے، وہ نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرم اقرا آن لائن اکیڈمی کی بانی و سرپرست بھی ہیں۔ کتاب “ سنہرا تاج کی قیمت ( ڈاک خرچ سمیت ) نو سو روپے ( پاکستانی )ہے ۔ کتاب کے لئے پریس فار پیس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

بچے کی تعلیم و تربیت والدین خاموش کیوں؟

اتوار ستمبر 1 , 2024
ہمارے نصاب اور اسکول کے اساتذہ صرف دو پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور بچوں کی بنیادی تربیت کی ضروریات کے باقی چار اہم ترین تقاضوں کو نظرانداز
بچے کی تعلیم و تربیت والدین خاموش کیوں؟

مزید دلچسپ تحریریں