سائز کے اعتبار سے اب تک کا معلوم دنیا کا سب سے بڑا کرنسی نوٹ حکومت فلپائن نے سپین سے آزادی کے سو سال پورے ہونے پر 1998 میں جاری کیا تھا. یہ 100,000 پیسو کا نوٹ ایک لیگل سائز کے صفحے کے برابر تھا اور صرف ان لوگوں کے لئے دستیاب تھا جو نوادر و نوٹ جمع کرنے کے شوقین ہیں محدود تعداد میں شائع شدہ اس نوٹ کی قیمت 180,000 پیسو (جو اس وقت 3,700 امریکی ڈالر کے برابر تھے) مقررکی گئی تھی. اس نوٹ کا سائز اندازا ایک لیگل سائز کے کاغذ کے برابر تھا یعنی تقریبا 8.5 انچ چوڑا اور 14 انچ لمبا۔
فطرت مری مانند نسیم سحری ہے
رفتار ہے میری کبھی آہستہ کبھی تیز
پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گل کو
کرتا ہوں سر خار کو سوزن کی طرح تیز
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |