تحریر : نوید احمد خان
تعریف اُس خدا کی جس نے جہاں بنایا
ہمارا آج کا موضوع ہے خود اعتمادی یقين اور حوصلہ افزائ ۰ کامیاب شخص بننے کے لیے آپ کے پاس سب کچھ موجود ہے۔ عقل سننے کی طاقت اور آنکھوں کی روشنی.
یقين اور حوصلہ افزائ کے اپنے فیصلے میں خود کر سکتا ہوں۔میں ایک معتدل انسان ہوں ۔ میں محنت پسند ہوں۔ میں عقل مند ہوں ۔ میں اچھا انسان ہوں۔ میں ایک نرم دل انسان ہوں اور عزت دینے کو فخر محسوس کرتا ہوں۔ میں زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہو سکتا ہوں۔مجھے تخلیق کیا گیا ہے اچھے اور بڑے کام کرنے ک لیے۔ ڈر میرے لیے صرف اک احساس ہے ، میں اُس پر جلد قابو پا لیتا ہوں اور آگے بڑھ جاتا ہوں. میں امن پسند ہوں، اچھے کام کرنا چاھتا ہوں، لوگوں کے لیے اچھا سوچتا ہوں، میں انسانوں سے محبت کرتا ہوں، میں آج میں جینا چاھتا ہوں، میں ایک قیمتی انسان ہوں۔ مجھے خالقِ کائنات نے کسی مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔ میں لوگوں کے ساتھ جینا چاھتا ہوں، میں ہر مشکل کے لیے تیار ہوں۔ میں توانائ سے بھرپور انسان ہوں۔ میں ایک ہونہار شخص ہوں، اپنے ہنر کا استعمال جانتا ہوں۔ میں منفی لوگوں سے اپنے آپ کو کسی لڑائ کے بغیر دور رکھنا جانتا ہوں ۔ میں تبدیلی پسند ہوں اور نئی چیزوں کو اپنایا پسند کرتا ہوں ۔میں ایک بہادر انسان ہوں، میں ایک مثبت آدمی ہوں، میں ایک صحت مند انسان ہوں۰ شکر گزار ہوں اپنے پروردگار کا، میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ پایا اس پر میں خوش ہوں۔ میں اپنی چادر میں رہنا پسند کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے کے میری حدود کیا ے۔ مجھے اپنے آپ پر اور زندگی دینے والے پر یقین ہے ۔ میں زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں ، میں نئے تجربے کرنا چاہتا ہوں، میں سیکھنا چاہتا یوں، میں طالب علم بننا چاہتا ہوں۔ میں اپنے آس پاس نئے مثبت لوگوں کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔ میں زندگی میں کچھ بڑا حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
میں اپنے آپ کو وقت دینا پسند کرتا ہوں ۔کسی بھی صورتحال میں اپنے آپ کو مثبت رکھنا پسند کرتا ہوں ۔مجھے اپنے آپ پر یقین ہے ، میں کسی بھی صورتحال پر قابو پا سکتا ہوں ۔ میں اپنے آپ کو برائی سے دور رکھنا چاھتا ہوں۔ میں کسی بھی بری چیز پر نہ کرنا جانتا ہوں۔ میں تعميراتی کام کرنا پسند کرتا ہوں ۔ میں جو کام شروع کرتا ہوں اسے پایا تکميل تک پہنچانا جاتا ہوں ۔ میں آج میں خوشیاں تلاش کرنا جانتا ہوں ۔ زندگی کا ہر دن خالق کائنات کا تحفہ ہے ، میں اسے بخوبی جانتا ہوں۔ میں اپنی پریشانیوں پر قائد کے فرمان کو یاد رکھتا ہوں، مسلمان کبھی مشکل میں گبھرایا نہی کرتے اور مجھے یقین ہے ہر رات کی ایک صبح ہے اور مشکلوں کے بعد آسانیاں ملتی ہیں۔ میں توانائی سے بھرپور اور مثتقل مزاجی سے کام کرنا جانتا ہوں ۔ میں ہمیشہ سیکھنا چاہتا ہوں۔ بلا تفریق چھوٹے اور بڑے سے میں ماضی کی ہر بات بھلا کہ حال میں جینا چاہتا ہوں ۔ میں متوازان زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ میں زندگی کا مقصد تلاش کرنا اور خالق کائنات کی دی گئی ہر نعمت کا شکر گزار ہوں ۔ مجھے یقین ہے جو شخص محنت کرتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے ۔ ان سب باتوں کے ساتھ دوسروں کو برداشت کرنا اور ان کے اچھے کام کی تعریف کرنا سیکھنا ہے ۔ لوگوں کے کام کو آبرو دینا سیکھنا ہے ۔ اپنے محسن کو یاد رکھنا سیکھنا ہے۔لوگوں کو مسکراہٹ سے ملنا سیکھنا ہے درگزر کرنا سیکھنا یے۔ زندکی عزت کے ساتھ گزارنا سیکھنا ہے۔ آج کا کام کل پہ نہ چھوڑنا سیکھنا ہے ۔ زندہ قوم بننا سیکھنا ہے ۔اپنی محنت سے تقدیر بدلنا سیکھنا ہے۔ آگے بڑھنا سیکھنا ہے۔ چلتے جانا سیکھنا ہے۔ ہر چیز کے ملنے کا ایک وقت ہے ، ہم سب نے ایک اچھا انسان بننا سیکھنا ہے۔ جزاک اللہ
شکریہ
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔