ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم 7 جون سے شروع

اٹک(ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم) ملک کے دیگر کئی اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم 7 جون سے شروع کی جا رہی ھے جو 11 جون تک جاری رہے گی چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شیخ جواد الہی کے مطابق ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں میں 1602 ٹیمیں خدمات انجام دیں گئی ان ٹیموں میں 1436 موبائل 126 فیکسڈ 40 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 75 یونین کونسلز میں 90 یو سی ایم اوز اور 233 ایریا انچارجزز تعینات کیے گئے ہیں جو اس مہم کے دوران ٹیموں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے اس مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 59 ماہ تک کے 297783 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران عالمی ادراہ صحت کے نمائندگان اور ڈیپٹی کمشنر اٹک خصوصی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں گے مہم کی مانیٹرنگ عوام اور محمکہ صحت کی ٹیموں سے مکمل رابطہ اور مسائل کے تدارک کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک کے آفس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ھے رابطہ کیلئے 9316068 اور واٹس ایپ 03495711415 بھی جاری کر دئیے گئے ہیں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

کاروانِ قلم کے روحِ رواں‎

اتوار جون 6 , 2021
آپ نے اٹک شہر میں ایک ادبی تنظیم “کاروان قلم ” کی بنیاد رکھی جو کہ آج تک ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
کاروانِ قلم کے روحِ رواں‎

مزید دلچسپ تحریریں