اٹک (ملک کامران اختر)وہ لوگ کتنے خوش بخت تھے جنہوں نے نواسئہ رسول امامِ عالی مقام ؑکے زیرِ سایہ اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا(جانشین ریاض الملّت قبلہ پیر ہادی سرکار)شُھداء کربلا کی یاد کی محفل میں آپ کو چُن چُن کر لایا گیا ہے، یقیناً ہم سب کی آخرت سنور جائے گی (علامہ حافظ محمد ریاض چشتی) آستانه عالیہ ریاض آباد شریف ڈھوک فتح اٹک میں10روزہ سالانہ شُھداء کربلا کانفرنس کی آٹھویں محفل جانشین ریاض الملّت صاحبزادہ ابوالحامد محمد اکرام خان علوی المعروف قبلہ پیر ھادی سرکار حفظہ اللہ تعالیٰ کی زیرِ صدارت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں تلاوتِ کلام الرحمٰن کے بعد نعت شریف کی سعادت محمد نعمان اکرم اعوان اور محمد ذیشان اکرم اعوان نے حاصل کی جبکہ خلیفۂ ریاض الملّت حضرت علامہ حافظ محمد ریاض چشتی نے خطاب کیا اور قبلہ پیر ہادی سرکار نے صدارتی خطبہ میں کہا وہ لوگ کتنے خوش بخت تھے جنہوں نے نواسئہ رسول امامِ عالی مقامؑ کے زیرِ سایہ اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا شُھداء کربلا کی یاد میں مُنعقدہ 10روزہ سالانہ محافل میں لنگر کھلانے والے لوگ خوش نصیب ہیں۔پیر ہادی سرکار نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور بقیہ تمام محافل میں شرکت کی دعوت دی۔تقریب میں پیرزادہ محمد حامد رضا خان قادری،سردار حاجی محمد اکبر خان،جنرل سیکرٹری پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد ملک کامران اختر،حاجی محمود احمد جماعتی،ملک محمد اکرم اعوان، محمد عامر، شکیل احمد ، محمدامیر ، محمد آصف سعدی اعوان ، حاجی نورمحمد، ملک محمد افضل،فرمان الٰہی، قاری عطا محمد نقشبندی، محمد شفیق چشتی، محمد فاضل اورحمزہ امیرکے علاوہ عوامِ اہلسُنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی درودوسلام، ذکر شریف اور خصوصی دُعا کے بعد لنگرِ حُسینی تقسیم کیا گیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔