علامہ رفاقت حقانی کے صاحبزادے محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ بن گئے
طیب میلادی ضلع اٹک کا ہیرو ہے، اٹک میں ایسا شاندار اعزاز رکھنے والے انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں ، اظہار خیال
اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )ممتاز مذہبی اسکالر استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی کے فرزندارجمند انجینئر حافظ محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ بن گئے، تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ محمد طیب میلادی کو گزشتہ روز جناح کنونشن سنٹر میں سرحد یونیورسٹی آف سائینس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چودھویں کانووکیشن میں گولڈ میڈل سے نوازاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی ،وزیر تعلیم کے پی کے کامران بنگش، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیلم الرحمن تھے ، جنہوں نے طلباء میںڈگری و گولڈ میڈل تقسیم کئے، اس کامیابی پر انہیں، انکے والد محترم علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی و فیملی کو ایڈ من آفیسر ڈی سی اٹک سردار ظہیر احمد خان،ای ٹی او ایکسائز اسلام آباد ملک امروز خان، ملک رفعت حیات آفیسر ضلع کونسل،پروفیسر ڈاکٹرمفتی محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد،ڈاکٹر کاشف نصیر قریشی بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، ثاقب ریاض ،کمشنر ریٹائرڈ مسعود مہدی جنجوعہ،ای ڈی کامویو انسٹیٹیوٹ عبدالرئوف بھٹی، ڈائریکٹر کرنل(ر) نذر عباس جسپال، عدنان محمودقادری،مِس دردانہ زیب،آفیسر ہیریٹیج سیکٹریٹ محمد سہیل، ممتاز قومی و مذہبی شخصیت سردار محمد خان لغاری لاہور،مرکزی رہنماء انجمن نوجوانان اسلام شہزاد احمد چشتی، ممتاز ادیب راجہ نور محمد نظامی، ممتاز عالم دین راجہ طارق محمود حقانی،ممتاز کالم نگار ناصر احمد مغل،مایہ ناز ادیب ڈاکٹر شجاع اختر اعوان،متحرک نوجوان ساجی خان،سینئر انسپکٹروایڈمن آر ڈی اے ملک کامران شہزاد، الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی،ممتاز کالم نگار اقبال زرقاش،ممتاز کالم نگار شہزاد بھٹی،فیصل ملک ایڈوکیٹ،حافظ طیب نواز ملک ایڈووکیٹ، عمر سلیم مرزا ایڈووکیٹ، سجاد ملک ریڈر،ملک صفدر اعوان سابقہ کونسلر،ڈاکٹر جدون خان،ڈاکٹر نوشین بشارت کامسیٹس، علامہ ابو العباس محمد ہاشم حقانی القادری،علامہ قاری نورزمان رضوی، قاری محمد حیات نقشبندی اسلام آباد،محمد عرفان طارق،علامہ نیاز حسین اعوان،جانشین فریدالملتؒ،مفتی کاشف اشرف توحیدی اسلام آباد،مفتی محفوظ الحسن جلالی اسلام آباد، جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف مولانا محمد وسیم گوندل ، قاضی واجد محمود،ظفر بیگ،مفتی محمد عرفان القادری و مفتی سعید احمد نقشبندی حال بغداد شریف بمع قافلہ،علامہ ظفر اقبال حقانی،قاری نثار احمد چشتی،علامہ محمد ناصر اشفاق جامعہ قادریہ حقانیہ، سید بلال حسین شاہ،حاجی افضل خان بنگش،وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈ شکیل خان بنگش ،مفتی عبدالرحمن ھاشمی،ملک عاقب جاوید ھمک،راجہ عاقب جھنگی پھیرو چکوال،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان،راجہ رشید الرحمن نقشبندی،اکرام الحق نورانی جنڈ،مولانا قاری محمد مسعود نقشبندی ،ملک فیاض احمد بشیر اعوان،محمد عارف بھٹی، حافظ محمد رمضان سہروردی،قاری شاہد محمود،قاری اشفاق احمد اویسی،سردار محمد اکرم بٹر، قاری محمد عمران حقانی،صاحبزادہ شوکت اعجاز ابدالی سمیت مذہبی ، سیاسی، ادبی و دیگر حلقہ جات سے منسلک خواتین وحضرات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
مبارک بادیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طیب میلادی ضلع اٹک کا ہیرو ہے، اٹک میں ایسا شاندار تعلیمی کیریئر اور اعزاز رکھنے والے انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں ، طیب میلادی نے اپنی لیاقت کے جھنڈے گاڑ کراپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، اٹک کے ارباب اختیار کوانکے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کرنا چاہئے اور ہر سطح پر ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ،مسجد اور مدرسہ کانظام چلانے والے عظیم عالم دین کے بیٹے کا مسابقہ یقینا مہنگے سکولوں اور کالجوں سے پڑھنے والے طلباء سے ہوا ہوگا مگر گولڈ میڈل مدرسہ کے طالب علم نے حاصل کرکے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ دینی تعلیم دنیاوی تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنتی ، نوجوان نسل اپنی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی فوکس کریں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں ،یاد رہے کہ صاحبزادہ طیب میلادی نے شہادۃ العالمیہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ(نو سالہ) کی تکمیل بھی جامعہ اسلام آباد(تنظیم المدارس پاکستان)سے کر رکھی ہے جسکی حال ہی میںتکمیل پر گزشتہ دنوں انہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد کی زیر نگرانی عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار فضیلت میں جُبہ و دستاز اور اجازہ سے نوازا گیا تھا،استاذالعلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی اور صاحبزادہ حافظ محمد طیب میلادی نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر اد اکرتے ہوئے مبارکباد دینے والے احباب کاشکریہ ادا کی اور دعائیں کیں۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |