تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اور ترقی کے خواب

تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اور ترقی کے خواب

کیا تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت علاقائی اقتصادی اور صنعتی ترقی کے خواب خرید سکے گی؟

ملک محمد فاروق خان

علاقائی ترقی کے خواب دیکھتے دماغ ‘صنعتی اور معاشی ترقی پر بین کرتی دھرتی،نوجوانوں کو شکنجے میں کسے ہوئے بے روزگاری،خواتین کو معاشی آزادی کے معدوم وسائل،زرعی ٹیکلنالوجی سے ماورا بارانی علاقے، غربت کو شکست نہ دینے والی غیر معروف آبادیاں، شہر لاہور بنانے کی آرزو کرنے والے اور سیالکوٹ چیمبر کے ویژن کو حسرت سے دیکھنے والے ہجوم کےترقی کے خواب کب سے ڈراونے خواب بن کر مایوسی میں بدل ریے تھے۔ چوہدری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر نے بانی ضلع تلہ گنگ کا فخر تو اپنے سر پر سجا لیا اور ہوم ورک کے بغیرضلع تلہ گنگ میں صنعتی بستیاں بنانے کا اعلان بھی ہو گیا لیکن محرومیاں معاشی خوشحالی میں نہ بدل سکیں۔ لیکن اس ساری صورتحال کا خوش آئند پہلو یہ بھی ہے کہ اگر ضلع تلہ گنگ. کی منظوری نہ ہوتی تو آج ہم تلہ گنگ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کو علاقائی ترقی کے اجتماعی خواب بیچنے نہ آتے۔


تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام علاقائی ترقی کی امید ہو سکتا ہے، اس ادارے اور اس کی قیادت سے بہت ساری امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں۔ اگر اس کی قیادت ذاتی پسند اور نا پسند سے نکل کر،فوٹو سیشن کر سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر اگر وہ اپنے دو سال ضلع تلہ گنگ کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لئے مختص کر دیں تو بے صنعتی علاقے سے چھوٹی صنعتوں سے خوشحالی کا نیا سورج نکل سکتا ہے۔چیمبر کی قیادت اگر با صلاحیت،ویژن اور تجربے والوں کو تللاش کرکے اپنے ساتھ جوڑ لیتی یے تو خوشحالی کا سفر آسان یو سکتا ہے۔
طاقت،عروج،اقتدار اور عہدے بے مقصد نہیں ملتے۔ذمہ داریوں کو وقت کے فریم میں جکڑنے سےٹارگٹس نتائج دیتے ہیں ۔

تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اور ترقی کے خواب


تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ کسی احساس کمتری کا شکار ہوئے بغیر کارپوریٹ پراجیکٹس کے اہداف حاصل کر لیں گے۔ ملک شبیر اعوان اسلام آباد چیمبر کے فعال اور تجربہ کار عہدے دار ہیں، انہیں بختاوری فیملی کی سپورٹ بھی حاصل ہے،پاکستان کے چیمبرز سے ڈاریکٹ شناسائی ہے،کاروباری تجربے کی بھٹی سے مسلسل گزر کر تجربہ حاصل کر رہےہیں غلام ربانی چوہدری اپنی خداد صلاحیتوں سے حکومتی،سیاسی،صنعتی اور کاروباری مسائل اور معاملات کے لئے بہترین سفارت کاری کر سکیں گے وہ پولیٹیکل اینڈ پبلک ریلیشنز کے چمپین ہیں۔با صلاحیت قیادت سے کچھ نیا کرنے کا یقین ہے۔

کرجائیں نہ تجھ کو کہِیں بیخواب خواب ہمارے؟

Title Image by Mohamed Hassan from Pixabay

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

اینٹی بائیوٹک ادویات:زہر یا دوا

بدھ نومبر 6 , 2024
پہلے ہم جب بیمار ہوتے تھے تو دیسی ٹوٹکے اور جڑی بوٹیوں کے استعمال سے ہم فورا صحت یاب ہوتے تھے لیکن جب ہم نے
اینٹی بائیوٹک ادویات:زہر یا دوا

مزید دلچسپ تحریریں