تحاریرِ گل و لالہ میں بس فکرِ رسا تُو ہے

تحاریرِ گل و لالہ میں بس  فکرِ رسا تُو ہے

تحاریرِ گل و لالہ میں بس فکرِ رسا تُو ہے
یہی دل میرا کہتا ہے کُجا میں ہوں کُجا تُو ہے

کوئی مشکل جو آجائے پشیماں دل نہیں ہوتا
کہ ہر مشکل کے رستے میں مرا مشکل کشا تو ہے

جہاں تک یہ نظر جائے وہاں تک نور تیرا ہے
ہر اک تصویر کے جلوے میں شامل دلربا تو ہے

ہدایت یہ مجھے قرآن کی سطروں سے حاصل ہے
محمدؐ کی قسم مجھ کو ، فنا میں ہوں بقا تو ہے

گلابوں کے تبسم اور تتلی کی نزاکت میں
نظر خوش رنگ جو آئے خدایا وہ ادا تو ہے

جہاں پہ حبس ہوتا ہے جہاں پہ سانس گھٹتا ہے
وہاں پر جو برستی ہے وہ میرے رب گھٹا تو ہے

تو ہی اول، تو ہی آخر، تو ہی ظاہر، تو ہی باطن
مرا ہونا ترا ہونا، میں کب ہوں یا خدا تو ہے

مجھے عرفان کی دولت ملی تیرے ہی کلمے سے
ترے کلمے میں” لا” میں ہوں، الہٰ با صفا تو ہے

یہ الا اللہ، کے جلوے دیکھ لیتا ہوں میں ہر جانب
خودی کے سلسلے کا رازداں جو ہے ہوا تو ہے

گل و لالہ و چنبیلی میں رنگ و نور ہے قائم
ہر اک جلوے کی رعنائی میں اک جلوہ نما تو ہے

hubdar qaim

سیّد حبدار قائم

غریب وال، اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

بہترین طبی سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے - ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعہ فروری 18 , 2022
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔
بہترین طبی سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے – ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید دلچسپ تحریریں