محمد یوسف وحید جو جہد ِ مسلسل بلکہ اَن تھک محنت ، پُر کار شخصیت اور مثبت طرزِ فکر کے بل بوتے پر ’’ آگیا اور چھا گیا ‘‘ والے بیانیے کو سچ ثابت کر چکے ہیں
شعور و ادراک
ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ کریم محمد یوسف وحید کو علم، ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے مزید ہمت، طاقت اور استقامت نصیب کرے۔ آمین
ادبی رسائل وجرائدہی تو ہیں جنہوں نے نسلِ نو کو ملی اقدار وروایات سے وابستہ کیا ہو اہے۔نسلِ نو کی ملی، دینی، فکری، ثقافتی تربیت کا مقدس فریضہ سر انجام رہے ہیں۔
ڈاکٹر علامہ محمد اِقبالؒ کے خطبات ہوں کہ اُردو کلیات ۔ فارسی زبان کا کلام ہو کہ ملفوظات ، ہر پہلو سے اُمت کا رنگ جھلکتا ہے۔
ہماری قوم کو بدلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ نو جوان طبقے کو فکر ِاقبالؒ سے روشنا س کرا یا جائے ۔
غنیمت ہے‘ ایسے لوگوں کا وجود جو دَامے ، دَرمے ، سخنے اس بنیادی ضرورت کے لیے متاعِ مطلوبہ یعنی کتاب کے وجود اور دَوام کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیتے ہیں ۔