جذبات کی نزاکتوں سے مالا مال تخلیق کار ،سید حبدار قائم

جذبات کی نزاکتوں سے مالا مال تخلیق کار ،سید حبدار قائم

تحریر:اقبال زرقاش

سید حبدار قائم اردو پنجابی شاعری کے حوالے سے اٹک کا ایک معتبر نام ہے –
جس طرح ان کی شاعری جذبات کی نزاکتوں سے مالا مال ہے اس طرح ان کی نثری تخلیقات بھی اپنی مثال آپ ہیں
سید حبدار قائم سے میرا تعلق بہت زیادہ پرانا نہیں لیکن ان کی نرم دل نفیس شخصیت دو چار ملاقاتوں میں ہی ہر شخص کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں مہمان نوازی میں بھی شاہ صاحب کی سخاوت کا کوئی ثانی نہیں
شاعری کے حوالے سے شاہ صاحب کا پہلا نعتیہ مجموعہ کلام ،، مدح شاہ زمن،، اٹک کے ادبی حلقوں میں ان کی شناخت بنا اور صاحب کتاب شاعر روشناس ہوۓ
شاعری کے ساتھ ساتھ کالم نگاری کے حوالے سے بھی سید حبدار قائم نے اپنی خدا داد صلاحیتوں سے اہل صحافت کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے
شاہ صاحب کے کالم ادبی ثقافتی اور سیاسی سماجی صورت حال کے تجزیے کے حوالے سے پر مغز دکھائی دیتے ہیں
تبصرہ نگاری کے حوالے سے بھی سید حبدار قائم کسے سے پیچھے نہیں رہے ان کی کتاب ،،انتقادات و تاثرات ،، اپنی مثال آپ ہے

جذبات کی نزاکتوں سے مالا مال تخلیق کار ،سید حبدار قائم


آپ تک شاہ صاحب کی سات کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں
1:نماز شب 2: چھانگلہ ولی موج دریا 3:اکھیاں وچ زمانے 4: مدح شاہ زمن ( نعتیہ کلام) 5؛ صبح نعت (نعتیہ کلام) 6: انتقادات و تاثرات ( نعتیہ کتب پر تبصرہ جات) 7: ارتسام خیال
شامل ہیں
سید حبدار قائم تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں غریب وال میں سادات فیملی میں 1968 کو پیدا ہوۓ آپ کے والد محترم سید کرم حسین شاہ پاک آرمی میں صوبیدار میجر تھے
والد کی تعلیم تربیت کا اثر کہ سید حبدار قائم نے بھی پاک افواج میں شمولیت اختیار کی اور نائب صوبیدار ریٹائرڈ ہوۓ
آجکل ایک پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں
شاہ صاحب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج براۓ خواتین راجن پور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبہ اردو کی ایک ہونہار طلبہ ماہا فاروق نے سید حبدار قائم کے نعتیہ مجموعہ ،،مدح شاہ زمن کا تجزیاتی مطالعہ 2020,2023براۓ بی ایس اردو کامیابی سے مکمل کیا اس مقالے کی نگران لیکچرار اردو مس نوشابہ قنبر تھیں
شاہ صاحب کو ان کی ادبی خدمات پر لا تعداد ایوارڈز شیلڈ اور اسناد سے بھی نوازا گیا ہے
سید حبدار قائم کا کلام نامور گلوکار نسیم علی صدیقی ،اقبال لاشاری ، حکمت اعوان اور کئی گلوکار گا رہے ہیں
نعتیہ کلام کے حوالے سے بھی ملک کے نامور نعت خواں آپ کا نعتیہ کلام پیش کرکے داد تحسیں پا رہے ہیں
آپ کی ادبی خدمات پر ملک گیر ادبی تنظیموں نے لاتعداد ایوارڈ سے نوازا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے
2023

نعتیہ کتاب” مدحِ شاہِ زمن پر ایوارڈز 2023

  1. شہزاد افق کی تنظیم انٹرنیشنل راٸٹرز فورم پاکستان نے اکیڈمی ادبیات راولپنڈی میں ایک اعزازی شیلڈ اور ایک سند سے نوازا
  2. کارِخیر پاکستان گوجرانوالہ آرگناٸزیشن کی طرف سے ایک گولڈ میڈل اور ایک اعزازی سند سے نوازا گیا
  3. عاشق حسین خان ایڈوکیٹ میموریل

حاصل پور کے الکتاب کتاب ایوارڈ کی طرف سے ایک گولڈ میڈل اور ایک سند سے نوازا گیا

  1. ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور لاہور نے فضیلت جہاں ایوارڈ 2023 الحمرا میں ایک گولڈ میڈل اور تعریفی سند سے نوازا

5.محمد یعقوب فردوسی نے ننکانہ شہر میں ایک اعزازی شیلڈ اور ایک سند عنایت کی

  1. بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل لاہور نے الحمرا لاہود میں ایک تعریفی سند اور شیلڈ سے نوازا
  2. کتاب “نماز شب ” پر پاکستان انٹرنیشنل راٸیٹر فورم نے انہیں فروری 2024 میں ایک شیلڈ عطا کی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

محکمہ مال اور حکومت کی ذمہ داری

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
ایک اور تلخ پہلو پنجاب کی زرعی زمینوں کا ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی نذر ہونا ہے۔ وسطی پنجاب، لاہور اور کراچی کے گردونواح جہاں کبھی زرخیز اور سرسبز
محکمہ مال اور حکومت کی ذمہ داری

مزید دلچسپ تحریریں