اٹک کتاب میلہ 2024 کا کامیاب انعقاد

اٹک کتاب میلہ 2024 کا کامیاب انعقاد

اٹک ( پ ر ) اٹک آرٹس کونسل اور ٹی ہاؤس کے قیام کے لئیے عملی اقدامات جلد کیے جائیں۔ گے انتظامیہ ادیبوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے ایک پروقار تقریب میں چوتھے کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ھوئے کیا تحصیل ایڈمنسٹریشن اٹک اور مقامی ادیبوں کے تعاون سے چوتھے کتاب میلہ کا انعقاد سبزہ زار میونسپل کمیٹی اٹک میں کیا گیا جس میں اظہار خیال کرتے ھوئے اہل علم و دانش نے کہا کہ کتاب دوستی۔ مطالعے کی عادت۔ مسلسل علم میں اضافے کی خواہش اور جستجو ہی انسانی مراتب میں بلندی اور معاشرتی و معاشی ترقی کا موجب بنتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے آج تک دنیا پر حکمرانی علم ہی کی رہی ہے۔ کتاب بینی ایک اعلیٰ درجے کی مثبت سرگرمی ہے۔ اسی لیے میونسپل کمیٹی اٹک مقامی لکھاریوں کے تعاون سے گزشتہ کئی سالوں سے کتاب میلے کا اہتمام کر رہی ھے پہلے کتاب میلہ کا انعقاد اس وقت کے چیف آفیسر عظمت فرید وڑائچ کی خصوصی دلچسپی سے آج سے چار برس قبل کیا گیا گویا کہ وہ بارش کا پہلا قطرہ تھا

اٹک کتاب میلہ 2024 کا کامیاب انعقاد


آج میونسپل کمیٹی میں چوتھا کتاب میلہ نہایت حوصلہ افزاء رہا صاحبانِ قلم و کتاب نے درجنوں سٹال لگائے۔ اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے پورا دن میلے میں شرکت کی۔ بچوں کو ساتھ لائے۔ مصنفین سے ملاقات کی اور کتابیں دیکھیں اور خریدیں۔ یہی ان میلوں کا مقصد ہوتا ہے یعنی میل ملاپ۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا اور سال بہ سال کتاب پڑھنے کے شوق میں اضافہ ہو گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید
چیف آفیسر بلدیہ جناب آفتاب احمد خان صاحب ، ضلعی انتظامیہ کے تعاون، اہلِ قرطاس و قلم طاھر اسیر سید مونس رضا سید نصرت بخاری ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ثقلین انجم طاھر ایم سی بی کی کوششوں اور راجہ زاہد حسین صاحب کی انتھک محنت سے آج ایک کامیاب میلہ منعقد ہوا۔ جس میں اٹک کے لکھاریوں کی بڑی تعداد کی شرکت ہی اس بات کا ثبوت ہے۔ اور اس کے لیے ہم سب اُن کے مشکور ہیں۔ سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی پچھلے کئی دنوں سے تشہیر اور مسلسل کوریج پر انتظامیہ نے تہہِ دل سے اُن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاھر کی کہ آئندہ بھی میڈیا کا تعاون حاصل رہے گا معروف ادیب ڈاکٹر شجاع اختر اعوان نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو اپنی کتاب سبھی عنوان میرے پیش کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

یقین کی کرامت

جمعرات نومبر 7 , 2024
سارے بچے سکول میں اساتذہ سے بہت سیکھتے تھے۔ لیکن باسط ان میں سب سے زیادہ باتیں سیکھتا تھا۔
یقین کی کرامت

مزید دلچسپ تحریریں