ایک سال کی روداد
آئی اٹک ای۔میگزین ہے ؛جس کو 29 اکتوبر 2021ء کو ایک سال ہو گیا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ایک سال کی قلیل مدت میں ہم اپنی شاخت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ہمیں رسائل کے اس ہجوم میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کچھ انفرادیت مطلوب تھی۔ہم نے اسی زاویے کو پیش نظر رکھا اور منفرد موضوعات پر خود بھی لکھا اور اپنے لکھنے والوں سے بھی یہی مطالبہ کیا۔ہمیں نے تحقیق،تنقید اور تخلیق کے امتزاج سے اپنے میگزین کو ہر علم دوست کے لیے پر کشش بنانے کی ہر ممکن کوشش کی؛اور بلاشبہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہمارا میگزین چالیس سے زاید ممالک میں پڑھا جا رہا ہے اور ہمارے مستقل قارئین کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ ہماریے میگزین کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے ان لکھنے والوں کی مسلسل حوصلہ شکنی کی جن کے پیش نظر سیاسی،مذہبی اور لسانی تعصب تھا؛ہمارا پیغام تو محبت ہے جہاں تک پہنچے۔ہم کسی گروہ کے آلہ کار نہیں بننا چاہتے ۔ہماراای۔ میگزین ایک علمی رسالہ ہے۔اس میں علمی موضوعات پر لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے بلکہ ہم سنجیدہ علمی موضوعات پر لکھنے والوں کی راہ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اس خاص موقع پرسنجیدہ اور مفید موضوعات پر لکھنے والوں کے لیے دعوت عام ہے۔ہمیں پڑھیے،اور اس پر مثبت تنقید کیجیے۔ہمارے لیے لکھیے۔ہم آپ کے لکھے ہوئے کی نہ صرف حفاظت کریں گے بلکہ ہم آپ کو ایسے سنجیدہ اورمستقل قاری فراہم کریں جن کی آپ کو تلاش رہتی ہے۔اگر آپ سنجیدہ ادیب یا قاری ہیں توہمارے ہم سفر بن جایئے۔مجھے یقین ہے ہمارا سفر اور ہمارا وقت بھت اچھا گزرے گا۔
ایم فل
پروفیسر اردو
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔