اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار احمد خان نے جناح پارک اٹک میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر ضلع کونسل خان بادشاہ چیف آفیسر یونٹ 7 عظمت فرید وڑائچ اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ موسم بہار کے سلسلے میں ضلع بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے۔ اس شجر کاری مہم کی بدولت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ماحول کو صاف کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں۔
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |