خصوصی افراد ہمارے معاشر ے کا فعال حصہ ہیں

خصوصی  افراد ہمارے معاشر ے کا فعال حصہ ہیں

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)

 صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خصوصی افراد کے مسائل حل کر نے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل کر رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں 21 خصوصی افراد میں نو کر یوں کو مستقل کر نے کے احکا مات تقسیم کر تے ہوئے کیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے، صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب نے کہا کہ ان کی وزارت کے دور میں خصوصی افراد کی بحالی کیلئے ریکارڈ کام کیے گئے ہیں اوریہ تمام منصوبے اب بھی جاری ہیں، یہ افراد ہمارے معاشر ے کا فعال حصہ ہیں اور ان کے بغیر ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل نا ممکن ہے کیونکہ خصوصی افراد نے زندگی کے ہر شعبے اپنے آپ کو اہل ثابت کیا ہے اور اس وقت وہ ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، بعد ازاں سید یاور عباس بخاری نے ایک کمپنی کی جانب سے محکمہ صحت اٹک کو دیئے جانے والے 20 کمپیوٹرز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شر کت کی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اورچیف ایگز یکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جواد الہٰی بھی موجود تھے، جنہوں نے کمپنی کے اس احسن اقدا م کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا ہے۔

yawar bukhari

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس

ہفتہ مئی 1 , 2021
ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے اجلاس کی صدارت کی
ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس

مزید دلچسپ تحریریں