خاموشی

خاموشی


ملک محمد فاروق خان

خاموشی اک طاقت ور لا سلکی طرز تکلم ہے جسے حساس دلوں کی تختی پر پڑھا جا سکتا ہے۔ بے ہنگم شور کی آلودگی سے بچ کر کبھی کبھی خاموشی کی عافیت میں جا کر خاموشی سے محو گفتگو ہوا کریں۔ خاموشی آپ کو اک نئے جہاں کے اسرار تک لے جا کر روحانی انٹیلیجنس سے منسلک کر دے گی جس سے آپ کو خاموشی کی زبان پڑھنے اور اس سے کلام کرنے کی اہلیت سے سرفراز کر دیا جائے گا۔ پھر آپ مسکراتے چہروں کی خاموشی کی کربناک داستانوں تک پہنچ پائیں گے۔ خوف میں جکڑے دلوں کی وجہ خاموشی کا ادراک کر لیں گے۔خاموشی کا اپنا ادب ہے جو منفرد شاعری اور لا حاصل کتابیں رکھتا ہے۔ جس کی لائبریریوں میں دلفریب ،ہیبت ناک اور حیرت انگیز بے تکلم کہانیاں موجود رہتی ہیں ۔جب آپ بدنی خاموشی کے مرحلے تک پہنچیں گے تو آپ پر دماغوں کی خاموشی اپنا تسلط قائم کرے گی ،دلوں کی خاموشی سے تکلم کے مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے چہرے کی کتاب پر لکھی خاموشی کی داستانوں کو نہ صرف پڑھ سکیں گے بلکہ ان کرداروں سے کلام بھی ممکن ہو سکے گا،کچی محبتوں کی خاموشی کی خوشبو محسوس کر سکیں گے،ساکت چہروں کی وجہ خاموشی سمجھ جائیں گے۔ شہر درد کی ساری بے تکلم کہانیاں سن سکیں گے۔ماحول پہ چھائی اجتماعی خاموشی اس کے اندر اٹھتے طوفان اور امڈتے انقلابات کے خطرات کو دیکھ سکیں گے۔خاموشی تکلم کی آپ گریڈڈ منزل ہے۔ خاموشی میں فطرت محو گفتگو رہتی ہے،روحانی بالیدگی کا حصول ہوتا ہے، آپ صرف زمینی خاموشی کے اثرار کے قریب ہی نہیں ہوں گے بلکہ سیاروں، ستاروں اور افلاک کی خاموشی بھی مرحلہ وار کھلتی رہے گی۔
خاموشی اک کائنات ہے،روحانی طاقت ہے،لطیف اہلیت ہے، اک نعمت ہے بے تکلم ادب ہے،

خاموشی


ملک محمد فاروق خان

Title Image by Daniel R from Pixabay

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

کچے کے ڈاکوؤں کو محمد خان نہ بنائیے

ہفتہ اگست 24 , 2024
محمد خان ڈاکو 7برس تک وادی سون، خوشاب اور چکوال میں دہشت اور خوف کی علامت بنا رہا مگر مقامی انتظامیہ اسے ہاتھ تک نہ لگا سکی۔
کچے کے ڈاکوؤں کو محمد خان نہ بنائیے

مزید دلچسپ تحریریں