اٹک(خصوصی رپورٹ) خدمت انسانیت عظیم عبادت ھے ممبر قومی اسمبلی میجر طاھر صادق کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسفند یار بخاری ھسپتال کی پناہ گاہ کیلئے گرم بستروں کا عطیہ
ممبر قومی اسمبلی و سابق ضلع ناظم میجر طاھر صادق کے کوآرڈینیٹر برائے صحت سابق صدر صنعت و تجارت اٹک طارق محمود نے گرم بستروں کی ایک بڑی کھیپ ایم ایس ڈاکٹر سید عرفان شاہ، اسفند یار بخاری ھسپتال و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید کاشف حسین کے حوالے کی اس موقع پر میجر گروپ کے خالد جمیل بھی موجود تھے
طارق محمود نے کہا کہ میجر طاھر صادق نے ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے اقدامات کیے اور وہ ضلع اٹک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کے دل میں عوامی کے لیے درد ھے بیروزگار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی دیہاتوں کو شہروں سے جوڑنے کیلئے روڈز کی تعمیر اور مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔