اٹک (بیورو رپورٹ ) ڈینگی لاروہ برآمد ھونے پر نجی سکول سیل ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر اٹک ذوالفقار احمد نے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جواد الہی اور ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ کے ہمراہ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں مختلف اداروں کا معائنہ کیا اور ایک نجی اسکول کو ڈینگی لاروہ برآمد ھونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مکمل سیل کر دیا گیا
ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر اٹک نے عوام اور پرائیویٹ اداروں کے نام اپنے پیغام میں واضع کیا ھےکہ ایسی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ھو نے دیں جہاں ڈینگی لاوہ پیدا ھونے اور اس کی پرورش کے مواقعے ھوں محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ان کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر بلاتفریق ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔