سیف اللہ ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
اٹک (ملک امان شجاع سے)علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیت حاجی ملک لعل خان مرحوم کے پوتے ، ممتاز ماہر تعلیم ملک افتخار احمد کے بیٹے، ملک رفعت حیات اور محکمہ مال میں تعینات پٹواری ملک اذکار کے بھتیجے حاجی ملک افضال احمد خان کے قریبی عزیز سیف اللہ ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب ڈیرہ حاجی ملک لعل خان پر منعقد کی گئی جس میں علاقہ بھر سے معززین سیاسی سماجی شخصیات اعزواقارب اور ان کے دوست احباب نے شرکت کی ،
شامل ہونے والوں میں سابق ناظم یونین کونسل ، ضلع اٹک کی قد آور سیاسی شخصیت حاجی ملک افتخار احمد اعوان، ملک ناہید خان اعوان، ای ٹی او ایکسائز اسلام آباد ملک امروزخان ، ملک نوازش خان ، ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس اٹک ظہیر احمد خان، ملک احسن خان،وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان ، اسفند یار خطیب خان، ملک عارف خان ، لیفٹینٹ کمانڈر (ر) ملک ساجد اعوان ، ملک امجد علی ، ڈاکٹر شجاع اختر اعوان، سابق کونسلر طاہر محمود، پٹواری ریاست خان ، پٹواری نوازش خان ، ملک خالد ، سید عاصم حسین شاہ، سید جاوید اکبر شاہ سمیت دیگر شامل تھے، مہمانوں کا استقبال پوری فیملی ملک افتخار احمد خان، سابق کونسلر ملک انوار خان، ملک افضال احمد ، ملک رفعت حیات ، ملک اذکار احمد ، سعادت نواز ، ودیگر نے کیا مہمانوں نے اس موقع پر مبارک دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |