اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
محکمہ بہبود آبادی کی کار کر دگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی ہے، ضلعی پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر اٹک ظفر اقبال رحمانی نے اجلاس کو بر یفنگ دی ہے،بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا ہے کہ محکمہ پاپولیشن نے آبادی کو قابو میں لانے کیلئے بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائی ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، انہوں نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کو زیادہ آبادی کے حوالے سے نقصانات کے بارے میں بتا یا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ آبادی سے ملک اور خاندان کا معاشی اور معاشرتی نظام متاثر ہوتا ہے،لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ آبادی پر کنٹرول کر نے کے اقدامات کر یں۔ ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔