یوم عاشور2021 کے جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی خدمات
اٹک(ملک کامران اختر)ریسکیو1122 نے ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے حوالے سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران 723عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 13کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا دس محرم الحرام یومِ عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122نے ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید کی زیر نگرانی 150 سے زائد ریسکیو اہلکاروں ، 20 ریسکیو رضا کاروں ، 12 ایمبولینسز اور 6 فائر وہیکلز کے ساتھ تمام تحصیلوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج مہیا کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ یوم عاشورہ پر ریسکیو1122نے اپنے تمام وسائل کو ہائی الرٹ رکھا، کنٹرول روم انچارج سیموئیل جیمز، ریسکیو سیفٹی آفیسر حضرو منیب قریشی اور سٹیشن کوآرڈینیٹر قاسم خان نے بھی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئےاس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم سے دسویں محرم تک تمام جلوسوں، مجالس کو بروقت بہترین ریسکیو سروسز فراہم کی گئی ہیں
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |