اٹک(نمائندہ خصوصی )فلاحی تنظیم انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام ٹی ایم اے بلدیہ ہال اٹک شہر میں پروقار "اصلاح معاشرہ کانفرنس” استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی، نقابت کے فرائض صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ریسرچ سکالر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور ساجد محمود قادری نے سرانجام دئیے، تلاوت قاری محمد اشفاق اویسی اور قاری عصمت اللہ اویسی جبکہ نعت شریف شیر علی قادری، صاحبزادہ محمد قاسم قادری، صاحبزادہ اسجد حسین کاظمی اور محمد آویز شہزاد مدنی نے پیش کی۔ کانفرس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے محقق ابن محقق صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ضرورت ہے.
اس عنوان پر انجمن نے پروگرام ترتیب دے کر معاشرے کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے، قرآن و سنت میں ہر شعبہ سے منسلک شخص کو درست سمت کی جانب رہنمائی ملتی ہے جس کے ذریعے وہ کامل انسان بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سائنس چوکٹ مصطفی سے جڑنے کی وجہ سے دین کی اساس ہے، شہزاد احمد چشتی مرکزی رہنما انجمن نوجوان اسلام پاکستان نے کہا اصلاح معاشرہ کانفرنس کے عنوان سے وقت کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس وقت نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں انکو فلاحی کاموں پر لگایا جائے تاکہ معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو، محمد طاہر ملک ایم سی بی نے کہا کہ مسلم سائنس دانوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے علمائے کرام اس طرف توجہ دیں مسلم سائنسدانوں کی جدیدٹیکنالوجی کواورانکی خدمات کونصاب کا حصہ بنایاجائے، استاذ العلماء مفتی ابو طیب فاقت علی حقانی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ ہیں انہیں اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی کے ہر شعبہ میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ مسلمان عالم دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار اور مقام واپس حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ کشتہ عشق مصطفی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی سے بڑھ کر کون بڑا سائنس دان ہو سکتا ہے جنہوں نے قرآن مجید کی روشنی میں کہا کہ زمین ساکن ہے، سائنس دانوں نے قرآن سے روشنی لیکر ایٹم بم بنا دیا اور ریڈیائی لہروں کے ذریعے سے آواز اور تصویر کو محفوظ کر لیا، ڈاکٹر محمد عبدالقدیر پاکستان کا ہیرو ہیں انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علمائے کرام اپنے اپنے انداز میں جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شعبہ میں کام کر رہے ہیں، مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح رجب علی حقانی عوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن اور منشور اللہ رب العزت کی عبادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت اور خدمت خلق ہے ، ہم خدمت خلق و خدمت انسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی مشن پر کاربند رہیں گے، ماضی کی طرح آئندہ بھی معاشرے کے لاوارث، لاچار، یتیم، غریب لوگوں کا سہارا بننے کی کوشش کرتے رہیں گے گے، انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کا کنبہ ہے جو اس کے کنبے سے محبت کرتا ہے اور اس کی خدمت کرتا ہے اللہ اس سے راضی ہوتا ہے، آپ لوگوں کی دعاؤں سے انشاء اللہ انجمن نوجوان الفلاح مستقبل میں اولڈ ایج کئر ہوم، آرفن ہوم، فری میڈیسن، فری ہاسپیٹلائزیشن، نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے تدراک کے لئے اویرنیس پروگرام و دیگر کئی فلاحی کاموں کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹ بورڈ اٹک، مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے صدر حاجی محمد الماس چشتی، عبدالقیوم بٹ، نگران اعلی حاجی محمد الیاس چشتی، فخر نورانی، حاجی صبغۃ اللہ بابر، ندیم رضا خان، ملک شاہد اقبال اعوان، حکیم چودھری خالد محمود، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی، حافظ ثاقب حنیف، ملک وسیم اکرم میروی اور کثیر تعداد میں معززین و زعماء نے شرکت کی، صاحبزادہ پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے صاحبزادہ ثناء اللہ شاہ گیلانی نے آخر میں ملک و ملت کی۔سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی، مرکزی صدر رجب علی حقانی اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور لنگر سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |