کاروان قلم اٹک کے زیر اہتمام "حبدار ادبی بیٹھک” پر پنجابی زبان کے کیمبلپوری لہجے میں 21 مارچ کو ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اردو اور پنجابی کے معروف شاعر سعادت حسن آس نے کی نظامت کاروان قلم کے ایڈمن نزاکت علی نازک نے کی مشاعرے میں مہمان خصوصی سید حبدار قائم تھے۔
تینوں شعرا کے کلام سے ایک ایک شعر ملاحظہ فرمائے:۔
سید حبدار قائم
اے پُھلاں نے گجرے تے ہاراں نے تحفے
میں خُش تِھیساں سوہنڑیں نبیؐ نوں پوا کے
نزاکت علی نازک
ہجر وچھوڑا جھلدے پئے آں
عِشٙق دی اگ وچ بلدے پئے آں
سعادت حسن آس
عشق اویڑا دھگڑے دُھڑے
خاک چٹاوے لہو نچوڑے
کورونا وبا کے پیش نظر صرف تین شعرا نے کلام سنائے نزاکت علی نازک نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ہر ہفتے میں ایک مرتبہ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں چار سے پانچ شعرا کو مدعو کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا جائے گا
رپورٹ: سید حبدار قائم
حبدار قائم
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |