از شہزادنیاز کھوکھر
ڈپٹی ڈائر یکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ
محکمہ تعلقات عامہ کسی بھی ملک کی مثبت عکاسی کے سلسلے میں بنیادی کردار کا عامل ہے،جس کے ذریعے عوام اور حکومت کے درمیان مستحکم اور ثمر آور رابطہ رکھنے میں مد د ملتی ہے۔کسی بھی معاشرے کی مثبت تعمیر میں اس محکمے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔عوام کے لیے رائے قائم کرنے میں مد د فراہم کر نا اور ان تک درست اطلاعات پہنچانا اس محکمے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی غیر معمولی واقع کی صورت میں میڈ یا اور عوام تک متوازن،غیر جانبدارطلاعات کے ساتھ حکومتی موقف پیش کر نا بھی اہم ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے میں ہیجان پیدا نہ ہو،تو بنیادی طور پر یہ طے ہو ا کہ یہ اہم محکمہ معاشرہ سازی میں بنیادی مقام رکھتاہے۔
پنجاب کا محکمہ تعلقات عامہ1940 کی دہائی میں قائم ہو ا،جس کو 1984 میں اپ گر یڈ کر کے ڈائر یکٹر یٹ جنرل تعلقات عامہ پنجاب کا نام دیا گیا۔محکمے کے صوبہ بھر میں دفاتر موجود ہیں اور اپنے ماہر افسران کی نگرانی میں،محدود وسائل اور لا تعدا د پیشہ وارانہ مسائل کے با وجود ہر ممکن حد تک بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریا ں سر انجام دے رہے ہیں،جو قا بل ستائش ہے۔شیخ حفیظ الر حمن سے لے کر ثمن رائے تک ڈی جی پی آرز نے بہترین قاعدانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر تے ہوئے حکومت پنجاب کا مثبت امیج قا ئم کر نے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا۔محکمے کے تمام سر براہان کو خراج تحسین پیش کر نا ضروری ہے۔ہر دور میں محکمے نے اپنی استطاعات سے بڑھ کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریا ں ادا کر نے میں کو ئی دقیقہ فر وگزاشت نہیں کیا۔آج بات پر نٹ،الیکٹرونک میڈیا سے آگے نکل کر سوشل اور ڈ یجیٹل میڈ یا پر آگئی ہے جس کی وجہ سے عوامی آگاہی میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے۔ایسے میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب اپنا موثر کردار ادا کر نے مصروف عمل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے دور میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے مثالی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کا مظاہر ہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی پی آر ثمن رائے کی متحرک قیادت میں لا تعداد سنگ میل طے کیے گئے۔ ڈی جی پی آر ثمن رائے نے ماہر اور تجر بہ کار افسران کے ساتھ مل کر پورے محکمے کو نئی اور زندگی سے بھر پور جہت فراہم کی۔یوم کشمیر،یوم پاکستان،پنجاب کاثقافتی دن،خدمت آپ کی دہلیز پر،انسداد ڈینگی اور کورونا مہم،کورونا ویکسی نیشن سمیت کئی اہم مہمات کی آگاہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے سپرد کی جس نے بھر پور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا۔ بے مثال عوامی آگاہی کی مہم چلائی گئی۔محکمے کے پاس وسائل محدوداور مسائل بے شمار ہیں۔مگر افسران اور دیگر عملے کا عزم ناقابل تسخیر بنیادوں پر قائم ہے۔محکمہ تعلقات عامہ پنجاب عوام تک اطلاعات کی بروقت رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا اور اس ضمن ڈی جی پی آر ثمن رائے اور تمام افسران مبارک باد کے مستحق ہیں۔
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |