جھوٹ کی سزا

جھوٹ کی سزا


کہانی کار: سید حبدار قائم

کسی جنگل میں ایک شیر اور لومڑی رہتے تھے جن کی دوستی کی دور دور تک دھوم تھی وہ مل کر شکار کرتے اور مل کر کھاتے تھے لومڑی کی ایک عادت شیر کو سخت نا پسند تھی اور وہ یہ کہ لومڑی جھوٹ بہت بولتی تھی شیر نے اس کو کئ بار جھوٹ بولنے سے منع کیا تھا اور بتایا تھا کہ جھوٹ بولنا اللہ پاک کو سخت ناپسند ہے اس لیے وہ جھوٹ نہ بولا کرے

جھوٹ کی سزا


لومڑی کی ایک گیدڑ کے ساتھ بھی دوستی تھی جو ساتھ ہی ایک بل میں رہتا تھا دونوں آپس میں کھسر پھسر کرتے رہتے تھے
ایک دن شیر نے ایک دوسرے گیدڑ کا شکار کیا اور اسے کھانے کے لیے اپنی کچھار تک لے آیا اس نے لومڑی کو بھی ساتھ بلا لیا دونوں نے گیدڑ مل کر کھایا
لومڑی کے دوست گیدڑ کو یہ بات پسند نہ آئی کہ اس کے کسی بھائی کو شیر اور لومڑی مل کر کھائیں اس نے دل ہی دل میں ان دونوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنایا چناں چہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اس نے لومڑی کو بلایا اور کہا کہ اب جنگل میں بادشاہی بدلنی چاہیے کیوں کہ شیر بوڑھا ہو چکا ہے اس لیے بادشاہی کی حقدار صرف تُو ہے
لومڑی لالچ میں آ گئ اور اس نے شیر کو پھنسانے کا منصوبہ سوچ لیا گیدڑ نے بھی لومڑی کا ساتھ دیا اور لومڑی سے وعدہ لیا کہ لومڑی کے بادشاہ بننے کے بعد جنگل کا وزیر وہ ہو گا جس پر لومڑی نے فوراً ہاں کر دی لیکن شیر کو راستے سے ہٹانا آسان نہ تھا
ایک دن گیدڑ انسانوں کی بستی میں گیا جہاں تین چار دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے وہ سارے شیر کی کھال کے طلب گار تھے اور اگلے دن جنگل میں شیر کا شکار کرنے جا رہے تھے گیدڑ نے دل ہی دل میں شیر پھنسانے کے لیے چال سوچ لی اور فوراً لومڑی سے جا کر ملا
دونوں نے منصوبہ بنایا کہ شیر کو پھنسایا جاۓ چوں کہ شیر کو گاۓ کا گوشت بہت پسند تھا اس لیے گیدڑ اور لومڑی نے ایک تازہ دم بچھڑا مل کر ہانکا اور شکاریوں کے راستے میں باندھ دیا ساتھ ہی شیر کو آ کر بتایا کہ فلاں جگہ پر گاۓ کا بچھڑا بندھا ہوا ہے
شیر نے بچھڑے کا شکار کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی اور بچھڑے کی طرف چل دیا
لومڑی اور گیدڑ کی ساری باتیں خرگوش سن رہا تھا اور اس نے جنگل کے بادشاہ کی جان بچانے کے لیے شیر کی طرف دوڑ لگا دی اور راستے میں ہی شیر کے پاس پہنچ گیا اور لومڑی اور گیدڑ کا سارا منصوبہ شیر کو بتا دیا شیر کو بہت غصہ آیا اس نے لومڑی کو سزا دینے کے لیے فیصلہ کر لیا
شیر نے اپنی کچھار کی طرف دوڑ لگا دی راستے میں ہی اسے لومڑی اور گیدڑ مل گۓ شیر نے لومڑی کو دبوچ لیا اور کہا کہ میں نے تمہیں کہا تھا کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہیے اور تم نے میرے ساتھ جھوٹ بول کر مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا اس لیے اب چل موت کا مزہ چکھ کیوں کہ تو اپنے دوست کی ہی وفادار نہیں اب تمہیں جینے کا کوئی حق نہیں ہے لومڑی بہت روئی لیکن شیر نے اسے چیر پھاڑ ڈالا
پیارے بچو ! سچ ہے کہ جھوٹے کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی اور نہ ہی غدار کی اس لیے ہمیں جھوٹ سے بچنا چاہیے اور دوستوں کے ساتھ غداری اور دھوکا نہیں کرنا چاہیے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

تعلیم دوست حکومت کی تلاش

اتوار اکتوبر 13 , 2024
تعلیم ایک ایسا زیور ہے جو انسان کی شخصیت کو نکھار دیتا ہے یہاں تک قران نے غیر پڑھے لکھے شخص کو قرآن نے مردہ سے تشبیہ دی ہے ۔
تعلیم دوست حکومت کی تلاش

مزید دلچسپ تحریریں