صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا دورہ اٹک
اٹک(ہشام خان اعوان سے/نیوزایڈیٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ اٹک کا رمضان سستا سہولت بازارپنجاب کے بہترین بازاروں میں سے ایک ہے اورپنجاب کے دوسرے اضلاع کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں رمضان سستا سہولت بازار کے دورے کے موقع پر کیا ہے،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضا،سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخاراحمدخان،مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمیداکبرخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید،خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک نوشین اسرار، خاتون اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک انزہ عباسی،چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردارآفتاب احمد خان، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹرسماجی بہبود اٹک عارف محمود صدیقی اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے موقع پرصوبائی وزیر نے رمضان سستا سہولت بازار کے مختلف حصوں اور سٹالز کا دورہ کیا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اورمعیار کا جائزہ لیا ہے،اس موقع پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بلال اکبر خان نے کہا کہ اٹک کا رمضان سستا سہولت بازارپنجاب کے بہترین بازاروں میں سے ایک ہے اوریہ پنجاب کے دوسرے اضلاع کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔
رمضان سستے سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ اعلی معیار کے ساتھ رعایتی نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں،مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا کہ چینی کی وافر مقدار میں فراہمی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، اس وقت ضلع اٹک سمیت صوبہ پنجاب بھر میں چینی کی فراہمی کا مسئلہ درپیش ہے اور جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ناجائزتجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جا رہا ہے،بلال اکبر خان نے کہا کہ ضلع اٹک کو بہت جلد سفری سہولت کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، اس میں طلباء نصف کرائے پراورخواتین مفت سفرکرسکیں گی،بعد ازاں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے جنرل بس سٹینڈ اٹک کا دورہ بھی کیا ہے، جہاں پر انہوں نے اعلان کیاہے کہ اٹک کے جنرل بس سٹینڈ کو جلد اَپ گریڈ کیا جائے گااور اس کو ماڈل بس سٹینڈکادرجہ دیاجائے گا۔
قبل ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ہے،اجلاسوں میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا،مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی5تحصیل جنڈ ملک اعتبار خان آف کھنڈا،سابق صوبائی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ،سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخاراحمدخان،مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمیداکبرخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک وقاص اسلم مارتھ، خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک نوشین اسرار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید، خاتون اسسٹنٹ کمشنرتحصیل اٹک انزہ عباسی،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان، انچارج ٹریفک پولیس اٹک ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری طاہر عباس اور میونسپل کمیٹی اٹک اور تحصیل کونسل(ضلع کونسل) اٹک کے چیف افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرزاوراڈہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پرکرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہ کیا جائے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے روٹ پرمٹ، بائیومیٹرک اور دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔
اٹک کے دورے کے دوران بلال اکبر خان نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں ضلع کونسل اٹک کے لان میں پودا بھی لگایا ہے اور اس کے علاوہ زیر تعمیر اٹک جم خانہ کا دورہ بھی کیا ہے، جہاں پر ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور دیگر افسران نے جم خانہ کی تعمیر کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی ہے،انہوں نے اٹک جم خانہ کے قیام کو تاریخی عمل قرار دیا ہے جو کہ اٹک کی معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |