اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک) صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر کی عوام کو صحت سے متعلقہ ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہارتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ کے دورے کے موقع پر کیا ہے، ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فتح جنگ ملک عظیم اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے،میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی ہے، صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ ضلع بھر میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بہت حد تک پورا کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر مال پنجاب نے تحصیل فتح جنگ میں تحصیل انتظامیہ کی کاوشوں سے تیار ہونے والی پبلک لائبریری کا دورہ بھی کیا ہے،انہوں نے مطالعہ کے شوقین افراد کیلئے لائبریری کے قیام کو سراہا ہے، بعد ازاں صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے تحصیل پریس کلب فتح جنگ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے اور تحصیل پریس کلب فتح جنگ کے نومنتخب عہدیداران اور اراکین سے حلف بھی لیا گیا ہے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |