اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے) صوباٸی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔اٹک میں مدراینڈچاٸلڈ کیٸر ہسپتال کا قیام موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری،ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوباٸی وزیر صحت نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا معاٸنہ کیا۔متعلقہ افسران نے انہیں اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ صوباٸی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا قیام عوامی فلاح کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔یہ ہسپتال 6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا اس کا سنگ بنیاد گزشتہ سال پانچ نومبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ضلع پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ہمراہ رکھا۔دو سو بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں تمام طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔یہ اسپتال اس سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اٹک ان چھے ماڈل ہیلتھ اضلاع میں شامل ہے جہاں حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور اس ضلع کا ماڈل ہیلتھ ڈسٹرکٹ میں ہونا اور مدر اینڈ چاٸلڈ کیٸر اسپتال کا قیام کا سہرا صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری کے سر ہے جنہوں نے اٹک کی عوام کے لیے انتھک کاوشوں سے اس انقلابی پراجیکٹ کو منظور کروایا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے صوبہ بھر میں تین کروڑ سے زائد خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کیا جارہا ہے جس کے ذریعے وہ دس لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس حاصل کر سکتے ہیں۔یہ مجموعی طور پر چار سو ارب کا پروجیکٹ ہے۔ صوبہ بھر کے 72 فیصد خاندان اس سے مستفید ہوچکے ہیں اور 31 مارچ تک صوبہ کے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے کوائف کا اندراج نادرا کے ساتھ کروائیں تاکہ وہ صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں 48 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت میں آنے والے دنوں میں ایک لاکھ سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی ۔پورے صوبے میں اس وقت چودہ سو مراکز صحت موجود ہیں جن میں سے 222 مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اٹک ملتان لیہ میانوالی ڈی جی خان راجن پور کو ماڈل ہیلتھ ڈسٹرکٹ میں شامل کیا گیا ہے جہاں پر اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال پر قائم کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ چھ سو بستروں پر مشتمل بڑا مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال لاہور میں جون میں کام شروع کردے گا جو بنیادی طور پر ریفرل ہسپتال کے طور پر کام کرے گا جہاں پر زچہ اور بچہ سے متعلق خطرناک بیماریوں کا علاج کیا جائے گا ایسی بیماریاں جن کا علاج ضلعی سطح پر ممکن نہیں ہے ۔دل کی بیماریوں اور اس کے علاج سے متعلق ایک بڑا ہسپتال ڈی جی خان میں بھی قائم کیا جا رہا ہے جو جون میں فعال ہو جائے گا۔ملتان میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نشتر ٹو ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے جو اکتوبر میں اپنا کام شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں نرسز کے لئے سولہ سو سکول قائم ہے جن کو اپ گریڈ کر کے کالج بنایا جا رہا ہے جا رہا ہے اور ان کی تعداد 2350 کی جا رہی ہے.ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو دوائیوں کی مفت فراہمی کیلئے 42 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ عوام کو صحت کارڈ کے فوائد کےبارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کہ اب تک سات لاکھ 60 ہزار خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوچکے ہیں۔850 دل کے آپریشن اور ایک لاکھ آنکھوں کے آپریشن ہو چکے ہیں۔اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ صحت کارڈ کے فوائد حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد نادرا کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنا تمام متعلقہ ریکارڈ اپڈیٹ کریں۔بعد ازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی سی آفس اور مطاہر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔